Siyasi Manzar
قومی خبریں

مدارس اور مساجد کی بڑھتی تعداد ملک کے لئے خطرہ،گری راج سنگھ نے اگلا زہر

نئی دہلی،یکم دسمبر ،بی جے پی کے شعلہ بیان لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ایک بار پھر مساجد اور مدارس کے خلاف زہر افشانی کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ بہار میں ناجائز مساجد و مدارس بڑی تعداد میں پھل پھول رہے ہیں جو ملک کے لیے خطرناک ہے۔ انھوں نے نتیش کمار حکومت سے ناجائز مساجد اور مدارس پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گری راج سنگھ نے ملک کی داخلی سیکورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز مساجد اور مدارس کی تیزی سے بڑھ رہی تعداد ملک کے لیے ایک خطرہ ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ بہار میں ناجائز مساجد اور ناجائز مدارس کا سیلاب ا? گیا ہے اور ریاست کے سرحدی علاقوں میں تو حالات مزید خراب ہو گئے ہیں اور ان کی وجہ سے صرف بہار ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی سیکورٹی پر خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ گری راج سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ بہار میں جگہ جگہ پھیلے ناجائز مدارس و مساجد کو فوراً بند کیا جائے اور اس کے ساتھ ہی جائز مدارس میں سائنس کی تعلیم شروع کروائی جائے تاکہ ہندوستانی تکنیک کی ترقی ہو تاکہ بچوں کو بہتر اور ترقی یافتہ تعلیم مل سکے۔اس دوران بی جے پی لیڈر نے لالو-نتیش اتحاد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس اتحاد کو تسکین کی سیاست چھوڑ کر بہار کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ بہار کے لوگوں کی دولت اور مذہب بھی خطرے میں پڑ جائے۔ اگر ایسا ہوا تو اس کے ذمہ دار صرف نتیش اور لالو ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب گری راج سنگھ نتیش حکومت پر حملہ ا?ور رہے ہوں۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار نتیش کمار پر ناراض ہو چکے ہیں۔ نالندہ واقع مدرسہ عزیزیہ کی تعمیر نو کے لیے بہار کی نتیش حکومت کے 30 کروڑ روپے کی مدد دینے کے اعلان کے بعد بھی گری راج سنگھ نے نتیش حکومت پر تلخ حملہ کیا تھا۔ اس مدرسہ کی لائبریری کو رام نومی پر ہوئے فسادات کے دوران نذرِ ا?تش کر دیا گیا تھا۔ جب حکومت نے لائبریری کی مدد کی تھی تو گری راج سنگھ نے سوال اٹھایا تھا کہ فسادات میں جن ہندوو?ں کے گھر اور دکانیں پھونکی گئیں، کیا نتیش حکومت نے ان کے لیے کچھ کیا؟ کیا ان کو بھی پھر سے گھر بنانے کے لیے پیسہ دیا گیا ہے؟

Related posts

Rajgarh: بورویل سے نکل کر زندگی کی جنگ ہار گئی پانچ سالہ معصوم بچی، بھوپال میں علاج کے دوران موت ہو گئی

Siyasi Manzar

مایہ ناز عالم دین مولانا نیاز احمد مدنی کی رحلت قوم وملت کے لئے ایک عظیم خسارہ

Siyasi Manzar

مریضہ کیلئے فرشتہ بن کر سامنےآیا الفلاح فاؤنڈیشن کا نوجوان 

Siyasi Manzar

Leave a Comment