Siyasi Manzar
راجدھانی

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام اردو فارسی اور موسیقی کلاسز کے تحت تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

نئی دہلی (پریس ریلز)غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام اردو فارسی اور موسیقی کلاسز کے آن لائن کورس کا چوتھا بیچ مکمل ہو ا۔ یہ بیچ جولائی سے شروع ہوا تھا اور دسمبر میں ہونے والے امتحان کے بعد کامیاب ہونے والے طلبا کے لیے تقسیم اسناد کا پروگرام ایوان غالب میں منعقد کیا گیا۔ پروفیسر امیتاب چکرورتی، ڈین فیکلٹی آف آرٹس، دہلی یونیورسٹی نے اس جلسے میں بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی اور اپنے ہاتھوں سے طلبا کو اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہمارے یہاں مثل مشہور ہے کہ گرو مل جاتے ہیں چیلا نہیں ملتا، لیکن آج اس پروگرام میں شریک ہو کر مجھے لگا کہ سچی لگن ہو تو اچھے گرو اور چیلے سبھی مل جاتے ہیں۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے کہا کہ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے اردو، فارسی اور موسیقی کلاسز کا چوتھا بیچ مکمل ہوا اور ہم تقسیم اسناد کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبا کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اردو فارسی کے استاد جناب طاہر الحسن نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا میں اس موقع پر ڈاکٹر نرملا جوزف جن کی عمر 85 برس ہے اور پیشے سے ایک ڈاکٹر ہیں، اور پروفیسر صفیہ بی جو کیرالہ یونیورسٹی سے رٹائرڈ ہیں کا خصوصی ذکر کرنا چاہتا ہوں کہ انھوں نے صرف ذاتی شوق اور جذبے کی بنیاد پر اردو فارسی سیکھی اور نمایاں کامیابی حاصل کی۔ موسیقی کے استاد جناب عبدالرحمٰن نے کہا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے ہونے والی موسیقی کلاسز کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہمارے ایک طالب علم ٹی وی سیریل ’سارے گاما‘ میں عنقریب حصہ لینے جا رہا ہے۔

Related posts

دہلی سے 7ویں حج پرواز کے ذریعے 58بغیر محرم خواتین عازمین حج مدینہ کیلئےروانہ ہوئیں

Siyasi Manzar

نیوہورائزن اسکول پرنسپل محترمہ سمیرا خان کو عمدہ کارکردگی کے لیے بین الاقوامی اعزاز

Siyasi Manzar

آپ‘ لیڈر سنجے سنگھ کوملی سپریم کورٹ سے ضمانت’

Siyasi Manzar

Leave a Comment