Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

بحرالعلوم بلیا میں تعلیمی جاٸزہ کے بعد مولانا عبدالخالق قاسمی کا خطاب:

مظفرپور/مدرسہ بحرالعلوم بلیا راجکھنڈ اوراٸی مظفرپور بہار میں تعلیمی جاٸزہ کے بعد تعلیمی مجلس میں صحافی عبدالخالق قاسمی مدرسہ طیبہ منت نگر مادھوپور مظفرپور نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں علم دین کا ہونا ضروری ہے۔بغیر علم دین کے ہم کسی بھی شعبہ میں ترقی نہیں کر سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسابقاتی دور ہے ہر آدمی چاہتا ہے کہ ہم جس شعبہ میں ہیں آگے رہے ہیں آپ بھی طالبعلم ہیں اور آپ اس میدان کے شہسوار ہیں آپ کو بھی اپنے شعبہ میں ریس لگانے کی ضرورت ہے۔یہ مسابقاتی دور ہے۔ہر طالبعلم اگر یہ چاہ لے کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور وہ پیچھے مڑ کر نہ دیکھے تو مدارس اسلامیہ میں انقلاب آجاٸیگا۔اور وہ اپنے شعبہ کا ماہر ہوگا وہ بیک وقت ایک دیندار عالم کے ساتھ ساتھ دیندار انجینیر اور ڈاکٹر بھی ہوگا۔انہوں نے اس موقع پر مدرسہ اسلامیہ بحرالعلوم بلیا راجکھنڈ کے بانی و ناظم حافظ عبدالسلام صاحب کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد دی کہ اتنا کم وقت میں یہ ادارہ اتنا ترقی کر گیا ہے یہ موصوف کے اخلاص کا نتیجہ ہے۔اللہ ان کے مساعی جمیلہ کو قبول فرماٸے۔اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ بھی موجود تھے۔مدرسہ کے ایک طالبعلم نے مجلس کا آغاز کیا۔آخر میں حافظ عبدالسلام کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوٸی

Related posts

عبدالکلام کو صدر بنانے کا کام بی جے پی نے کیا تو کانگریس نے انہیں ہٹانے کا گناہ کیا: جمال صدیقی

Siyasi Manzar

جمعیۃ علماء نے ناگپور میں حج 2024 کے آن لائن فارم بھرنے کے لئے دفتر کا افتتاح کیا

Siyasi Manzar

معروف عالم دین مولانا نظام الدین ندوی سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

Siyasi Manzar

Leave a Comment