صاحب گنج جھارکھنڈ16 نومبر(پریس ریلیز)الفلاح میں ایک عام مجلس ختم ہوئی مفتی عبدالعزیز حقانی صاحب رحمہ اللہ کی شخصیت حیات وخدمات پر دوروزہ سیمنار کے سلسلہ میں کافی غوروخوض کیاگیا اس کے علاوہ ادارہ الفلاح کی تعلیمی وتعمیری ترقی کےلئے مجلس بڑی سنجیدہ نظر آئی موصولہ اطلاع کے مطابق گذشتہ کل الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی بڑا سوناکوڑصاحب گنج جھارکھنڈ کے زیراہتمام ایک عام مجلس بلائی گئی جس میں مفتی صاحب کےشاگردان وتلامذہ کی خاصی تعداد نے بھی شرکت کی
اسکی جانکاری دیتے ہوئے ادارہ کے چئیرمین شیخ اجمل سلفی صاحب نے بتایا کہ الفلاح کے عاملہ شوری اور منتظمہ سمیت پورے علاقہ سے عام مجلس طلب کی گئی تھی جس میں آئندہ 20/21اپریل 2024 کو منعقد ہونے والے دوروزہ سیمنار کےلئے مفتی صاحب کے شاگردان بھی مدعوء تھےمجلس کی کارروائی کاآغاز نعیم اختر اورشعیب عبدالخبیر نے تلاوت کلام باری وحمد سےکیا
ایجنڈوں پرمجلس نےگفتگو کرتے ہوئے ادارہ کی چہاردیواری کی تعمیر پرتعاون پیش کیا اورمزید تعاون کی یقین دہانی کرائی سیمنار سےمتعلق جاری غوروفکرمیں سیمنار کے کئی اہم امور زیربحث ائیں مجلس نے زوردیتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب کی غیرمطبوعہ کتابوں میںخصوصیت کے ساتھ دواہم کتاب رفع الشکوک عمن احل ربا البنوک اورحکم تارک الصلواۃ جو سیمنار سے پہلے چھپ جانی چاھئے اور سیمنارکے موقع پران کتابوں کا اجراء بھی ہوجانا چاھئے اس مناسبت سے شیخ اسلم حقانی صاحب ڈائرکٹر الفلاح نے دونوں کتابوں کا بڑے مختصرانداز میں تعارف کرایا
ذکر رہے کہ یہ دونوں کتابیں اردو میں ہیں پہلی کتاب سود بیمہ کے رد میں ہے اوردوسری نماز سے متعلق ہے اسلم حقانی نے مزید بتایاکہ ملکی پیمانہ پر جماعت کے بڑے بڑے قلمکار وصحافی کومفتی صاحب کی حیات وخدمات اورانکی شخصیت کے مختلف جہات وپہلؤں پرمقالات لکھنے کےلئے خطوط بھیجے جاچکے ھیں
خیال رہے کہ مجلس میں کئی اہم فیصلے لیتے ہوئے سالانہ حساب وکتاب کی تاریخ 3/ مارچ 2024 متعین ہوئی ہے وہیں ابنائے قدیم جامعہ اصلاح المؤمنین برہیٹ کے اصلاحی یاران کی طرف سے شیخ علی مرتضی فیضی صاحب نے مفتی حقانی صاحب کی کتاب حکم تارک الصلواۃ کی طباعت کا مکمل ذمہ لیاہے موقع پراسلم حقانی صاحب نے علی مرتضی فیضی اور ان کے رفقاءکے ان جذبات کوسراہتے ہوئے انہیں مبارک بادی
معلوم رہے کہ شیخ ریحان اصلاحی شیخ معین الدین اصلاحی شیخ نذرالاسلام اصلاحی صاحب شیخ اسحاق صاحب وغیرہم نے شیخ علی مرتضی فیضی کےخیالات کی تائید کی اور ہاں میں ہاں بھری
نہایت ہی خیروخوبی کے ساتھ اپنی کامیابیوں سمیت دعائیہ کلمات پرمجلس اپنے اختتام کو پہنچی جبکہ صدارت ماسٹر منصورالرحمن صاحب ہریشپوری کررہے تھے اور خصوصی طورپر الفلاح کے نائب صدر جناب حاجی ھاشیم اخترصاحب نائب سکریٹری ماسٹرانور صاحب مستری نور محمد صاحب شیخ عطاء الرحمن فیضی صاحب وقیع الرحمن صاحب برادرم جمیل اختر صاحب و ذکر علی صاحب مولانا نوشاد عالم صاحب مولانا عبید الرحمن صاحب عرفان صاحب صدر وکیل انصاری صاحب خزانچی تجمل انصاری صاحب شیخ مبارک بدر تیمی صاحب بھی موجود تھے مجلس کو کامیاب بنانے میں ذمہ داران واساتذہ نے اہم رول ادا کیا
next post