ماضی بعید ہی سے ایران اور شیعہ فرقوں نے حرمین اور حجاج ومعتمرین کو نشانہ بنایا ہے : مولانا محمدرحمانی
مکہ مکرمہ ، 16 اکتوبر 2026
خادم حرمین شریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ کی ضیافت میں حرمین شریفین کی زیارت کی سعادت حاصل کرنے والے ہندوستان سے پینتیس افراد کے ساتھ مکہ مکرمہ میں مقیم مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ نے اپنے عمرہ گروپ اور ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر اور جامعہ اسلامیہ سنابل نئی دہلی اور بیرون دہلی اسکی تمام برانچوں کی جانب سے اپنے جاری کردہ بیان میں سخت الفاظ میں ایران اور حوثی شیعوں کی جانب سے امن وسلامتی کے مرکز مملکت سعودی عرب پر مسلسل کئے جانے والے حملوں کی تردید کی ہے اور اسے دہشت گردانہ اور بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے ، مولانا فرمایا کہ ایران ایک جانب تواسرائیل اور امریکہ کے خلاف بیان بازی کرتا ہے لیکن انکی نام نہاد شرارتوں کے باوجود ان پر کوئی وار نہیں کرتا اور دوسری جانب امریکی اڈوں کی بات کرکے عرب ممالک اور بالخصوص سعودی عرب کو مسلسل حوثی شیعوں کے ذریعہ نشانہ بنا کر کھلی بزدلی اور دہشت گردی کر رہا ہے ۔ جبکہ سعودی عرب نے اپنی فضا اور اڈوں کو ایران کے خلاف استعمال ہونے سے سختی کے ساتھ روکنے کا بیان کافی طویل عرصہ سے جاری کرکے اپنی وسعت ظرفی ، امن پسندی اور جرأت وہمت کا واضح ثبوت پیش کر رکھا ہے ۔ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی جو فرضی کہانی بیان کی جارہی ہے اگر وہ سچ ہے تو ایران اسرائیل پر پلٹ وار کیوں نہیں کرتا ؟ اور اگر وہ امن وسلامتی چاہتا ہے تو بلا کسی سبب دہشت گردی کی کاروائیاں کرکے سعودی عرب کے ایرپورٹس ، عام شہریوں ، معتمرین اور حرمین شریفین کو بار بار نشانہ کیوں بنا رہا ہے ؟؟ یہ بات بالکل واضح ہے کہ ایران کو پہلے ہی سے فلسطین کے قضیہ سے کوئی دلچسپی نہیں رہی ہے بلکہ وہ وہاں بھی اپنی ملیشیاؤں کے ذریعہ دہشت گردی پھیلاتا رہا ہے اور اسی بنیاد پر اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ہونے والے کسی بھی ایگریمنٹ میں فلسطین کا ذکر تک نہیں کرتا اور اب دوسری جانب پوری دینا کے مسلمانوں کے قبلہ مکہ مکرمہ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں بھی بے چینی اور بدامنی پھیلانا چاہتا ہے اور بار بار وہاں اپنی ملیشیاؤں کے ذریعہ حملے کرانے کی حماقت کرکے اپنی بزدلی اور دہشت پسندی کا ثبوت پیش کر رہا ہے ۔
مولانا رحمانی حفظہ اللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں مسلمانوں سے سعودی حکومت کے استحکام ، حرمین شریفین کے تحفظ اور امن وسلامتی کو نقصان پہونچانے والوں کو کیفر کردار تک پہونچانے کے لیے دعاؤں کی بھی اپیل کی اور مکہ مکرمہ سے حرمین شریفین کی سلامتی ، رافضہ اور حوثیوں کی خباثت اور سعودی حکومت کے شکریہ پر مشتمل ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے ۔
مولانا رحمانی حفظہ اللہ نے اپنے سفر کے دوران أئمۂ حرمین میں سے ڈاکٹر عبداللہ عواد جہنی امام وخطیب مسجد حرام مکہ مکرمہ ، ڈاکٹر خالد مہنا ، امام وخطیب حرم شریف مدینہ منورہ (مسجد نبوی) شیخ عبدالمحسن القاسم امام وخطیب مسجد نبوی مدینہ منورہ اور وزارت شؤون اسلامیہ کے مختلف ذمہ داران اور سعودی عرب کے علما ومشائخ سے ملاقاتیں کیں ۔



