Siyasi Manzar
راجدھانی

دنیا و آخرت کی کامیابی اللہ کے حکم اور نبی ﷺ کے طریقہ میں ہے

وزیر آباد میں چوتھی سیرت مصطفی کانفرنس میں شاہی امام پنجاب مولانا عثمان لدھانوی اور رکن پارلیمنٹ محب اللہ ندوی نے کیا خطاب

نئی دہلی : 12 اکتوبر (ایس ایم نیوز) وزیر آباد 30 فٹا رو ڈگلی نمبر 9 میں چوتھی سیرت مصطفی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی و مقرر کے طور پر شاہی امام پنجاب مولانا عثمان لدھانوی اور رکن پارلیمنٹ محب اللہ ندوی نے شرکت کی اور نبی ﷺ کی سیرت و شخصیت پر خطاب کیا ۔پروگرام کے روح رواں سماجی کارکن انور کمال تھے جنہوں تما م چیزوں کا بہترین انتظام کیا ہوا تھا ۔کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ محب اللہ ندوی نے کہا کہ آج ہم سب کیلئے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ اس کانفرنس میں شاہی امام پنجاب مولانا عثمان لدھانوی صاحب موجود ہیں ۔ یہ جلسہ اس عظیم ذات کیلئے منعقد کیا گیا ہے جس ذات نہ صرف ہمارے لئے بلکہ پوری انسانیت کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے ۔ نبی کریم ﷺ کی مبارک زندگی اور ان کے بارے میں جاننے کیلئے آج ہم سب یہاں جمع ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کی ذات و صفات پر جتنی بات کی جائے کم ہے اور جتنی الفاظ بولے جائے کم ہیں ۔اللہ تعالی نے آپ کی شخصیت میں جو صفات و کمالات رکھیں ہیں وہ ہم سب کیلئے نہ صر ف مشعل راہ ہیں بلکہ خیر کا ذریعہ بھی ہیں ۔ جو آنے والے لوگوں کو خیر راستہ بتاتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ آج بھلے ہی ہر جگہ روشنی ہو لیکن انسانیت کا جو معیار ہے وہ کم ہو گیا ہے جس کی اہم وجہ یہ ہے کہ نبی ﷺ سے عشق و محبت کا جو تعلق تھا وہ کہیں نہ کہیں کمزور ہوگیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں ، نوجوانوں اور خواتین کو اللہ تعالی کے ذکر اور عشق رسول میں جو لذت و سکون ملتا تھا جو نعمت عظیم تھی ، جس دولت کے سامنے دنیاوی دولت بیکار تھی آج اس دولت سے اس کی لذت سے محروم نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا و آخرت کی کامیابی اللہ حکم اور نبی کے طریقہ میں ہے ۔ شاہی اما م پنجاب مولانا عثمان لدھانوی نے اپنے خطاب کا آغاز درود پاک سے کرتے ہوئے نبی کی پاک زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اور کہاکہ سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفی ﷺنے اپنی ذات و عمل سے انسانیت کا جو پیغام دیا ہے اس کی پوری دنیا قائل ہے ۔انہوں نے کہا کہ نبی کے حسن اخلاق کا عالم یہ تھا کہ جو لوگ ان سے نفرت کرتے تھے جب وہ ان کو دیکھتے تھے وہ بھی ان کے قائل ہو جائے کرتے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم سب کو اچھے اخلاق و معاملات میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے ۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے شاہی امام نے کہاکہ اگر ہمیں زندگی میں کامیابی سے ہمکنار ہونا تو نبی کے طریقوں کو اپنی زندگی میں شامل کرنا ہوگا ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں انور کمال ، شکیل بھائی ، زاہد بھائی ، انجم توصیف ، جاوید مفتی ، سہیل بھائی، بابو بھائی ، فضل صاحب ، مونس حیدر ، چاند بھائی ، کے نام قابل ذکر ہیں ۔

Related posts

بھارت کا ڈیٹا صرف بھارتیہ ڈیٹا سینٹر میں ہی رہنا چاہیے:آکاش امبانی

Siyasi Manzar

16 سالوں سے جیل میں مقید ملزمین کی اپیلیں سماعت کے لیئے منظور

Siyasi Manzar

عالمی یوم اُ ردو کے موقع پر غالب اکیڈمی میں پْر وقار تقریب کا انعقاد

Siyasi Manzar