Siyasi Manzar
راجدھانی

نادی الطلبہ جامعہ اسلامیہ سنابل کے پانچ روزہ سالانہ اجلاس کاآغاز

خود کولوگوں کے لیے نفع بخش بنائیں اور دل کو فاسد کرنے والے اسباب سے پرہیز کریں:مولانا محمد رحمانی
نئی دہلی14؍دسمبر2023 (پریس ریلیز) ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی کے اعلی تعلیمی وتربیتی ادارہ جامعہ اسلامیہ سنابل، نئی دہلی میں آج ’’نادی الطلبہ‘‘کے پانچ روزہ سالانہ اجلاس کاافتتاحی پروگرام سنٹرکے صدر مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ آغاز عمار خان عبد الباسط کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد سنٹر کے جنرل سکریٹری جناب مولانا عاشق علی اثری نے افتتاحی کلمات پیش کیے، جس میں آپ نے حدیث رسول کی روشنی میں فرمایاکہبہت سے لوگ ایسے ہیں جو دو قسم کی نعمتوں سے غفلت میں ہیں جس میں سے ایک تندرستی اور دوسری فارغ البالی ہے۔لہٰذا ان نعمتوں کے چھن جانے سے پہلے ان کی قدر کرنی چاہیے۔ عزیزطلباء !اپنے اوقات اور تندرستی کوغنیمت جانیں اور اسلافِ کرام کی زندگیوں کامطالعہ کرکے ان سے سیکھیں کہ انہوں نے اپنے اوقات کا استعمال کیسے کیا؟ امام احمد رحمہ اللہ کے پاس علم حدیث حاصل کرنے کے لیے امام بقی بن مخلد اندلس سے پیدل چل کر بغداد آئے تو پتہ چلاکہ حکومت وقت کی طرف سے امام احمد رحمہ اللہ پر علم حدیث کے بیان کرنے پرپابندی ہے تو وہ فقیرکے بھیس میں آ کر علم حاصل کیاکرتے رہے اور اس طرح فقیر بن کر 300 حدیثیں حاصل کیں۔ لہٰذاآپ کی تعلیم کے راستے میں ایسی رکاوٹیں آئیں اس سے پہلے اپنے اوقات کی قدر کریں۔افتتاحی خطاب کے بعد سنٹر کے صدر مولانامحمد رحمانی سنابلی مدنی صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا: جو شخص صبح کرے اس حالت میں کہ وہ اپنے گھرمیں امن و امان کے ساتھ ہو، صحت مند اور تندرست ہو اور اس کے پاس ایک دن کی روزی موجود ہو تو گویااسے دنیاکی ساری نعمتیں حاصل ہیں۔ لہٰذااس حدیث رسول کی روشنی میں یہاں پر موجود تمام طلباء کودنیاکی ساری نعمتیں حاصل ہیں اس لیے ان نعمتوں کی قدر کرتے ہو ئے آپ لوگ خود کودنیاکے لیے نفع بخش بنائیں کیونکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’سب سے بہتر شخص وہ ہے جو لوگوں کے لیے سب سے زیادہ نفع بخش ہو۔‘‘ لیکن اس سے پہلے ضروری ہے کہ اپنی اصلاح کریں اپنی نیتوں کی اصلاح کریں،اور تقوی و پرہیزگاری کو لازم پکڑیں۔اگرآپ تقوی کو لازم پکڑیں گے تو اللہ تعالی آپ کے معاملات آسان فرما دے گا اور واضح رہے کہ ایک طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ پانچ چیزوں سے خصوصی طور پربچے تاکہ کامیابی حاصل کرسکے اور اس کے دل کو پاکیزگی مل سکے۔ ۱۔ لوگوں سے بہت زیادہ بلا ضرورت میل جول رکھنا۔۲۔ بہت زیادہ کھاناکھانا۔۳۔بہت زیادہ سونا۔۴۔غیراللہ سے تعلق رکھنا۔۵۔ بہت زیادہ آرزوئیں رکھنا۔لہٰذا ان چیزوں کاخیال رکھتے ہوئے آپ خود کودین کے لیے وقف کردیں اسی میں کامیابی وکامرانی ہے۔
واضح رہے کہ اس پروگرام میں جامعہ اسلامیہ سنابل کے عمید جناب ڈاکٹرارقمرئیس صاحب مدنی اور جملہ اساتذہ کرام اور دیگرمہمانان گرامی قدر نے شرکت کرکے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض عبد الرب عبد المجیدکنوینرسالانہ اجلاس نادی الطلبہ نے انجام دیے اور عرفان احمد حقیق اللہ امین شعبہ خطابت نے حاضرین کی خدمت میں ھدیہ تشکرپیش کیا۔اس طرح نادی الطلبہ کے پانچ روزہ سالانہ اجلاس کاافتتاحی پروگرام اختتام پذیرہوا جس کااختتامی پروگرام بروز اتوار 17 /دسمبر2023کوصلاۃ مغرب کے بعد مرکزی پروگرام ہال جامعہ اسلامیہ سنابل میں منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ عربی، اردو، ہندی، انگریزی کے تقریری، عربی، اردو کے تحریری، قرأت قرآن اور کوئیزکایہ مقابلہ جاتی سالانہ اجلاس نادی الطلبہ کے ان ہفتہ واری پروگراموں کاتتمہ ہے جس میں وہ سال بھرعربی، اردو، ہندی اور انگریزی زبانوںمیں اپنی تقریری، تحریری اور صحافتی صلاحیتوںکونکھارتے اور پروان چڑھاتے ہیں۔

Related posts

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی غالب تقریبات 22 تا 24 دسمبر

Siyasi Manzar

Ajay Roy:Congress:صرف کانگریس ہی بی جے پی کو شکست دے سکتی ہےبی جے پی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے یوپی کے لوگوں کو روزگار کے لیے باہر جانا پڑا ہے: اجے رائے

Siyasi Manzar

اے ایم یو کے نئے وائس چانسلر کے پینل بننے پر استقبال : ارشاد احمد

Siyasi Manzar

Leave a Comment