Siyasi Manzar
Top News قومی خبریں

خا دم حرمین شریفین کی 88ممالک کے 2300حاجیوں کی شاہی ضیافت سعودی عرب کی دیرینہ روایت :عبدالحکیم مدنی

کاندیولی/ممبئی30مئی ( پریس ریلیز) سعودی حکومت کی یہ دیرینہ روایت رہی ہے کہ ہر سال وہاں خادم حرمین شریفین کے خرچے پر پوری دنیا سے علمی ،سیاسی اور سماجی شخصیات ودیگر اہل ایمان کو حج اور عمرہ پر بلایا جاتاہے ،وطن عزیز سے بھی یہ سعادت ہرسال کسی نہ کسی کو ملتی ہے ،ایک مسلمان کے لیے اس سے بڑی سعادت اور کیا ہوسکتی ہے ،الحمدللہ حسب روایت امسال بھی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود/حفظہ اللہ وایدہ نے حج2024 کے موقعے پر 2300 غیر ملکی حاجیوں کے سعودی عرب کی سرکاری میزبانی میں حج کے انتظامات کی ہدایت دی ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری دعوت پر فریضہ حج ادا کرنے والے خوش نصیبوں کا تعلق 88 ممالک سے ہے جب کہ ان میں ایک ہزار فلسطینی بھی شامل ہیں جن کا تعلق شہداء، زخمیوں یا قیدیوں کے خاندانوں سے ہے۔ اسکے علاوہ 22 ایسے حاجیوں کی سعودی عرب کی میزبانی میں حج کی تیاریوں کی ہدایت کی گئی ہے جن کے سیامی جڑواں بچوں کے آپریشن مملکت کے ہسپتالوں میں ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں سرکاری حج اسکیم برنامج خادم الحرمین الشریفین کے تحت بیرون ملک سے ہر سال سیکڑوں افراد کے حج کا انتظام کیا جاتا ہے۔ خادم حرمین شریفین کی منظوری سے شروع کیے گئے اس پروگرام کو وزارت مذہبی امور اور دعوت وارشاد انجام دیتی ہے۔ اس موقع پر مذہبی امور اور دعوت وارشاد کے گرانقدر وزیرمکرم‌ اور پروگرام کے جنرل سپروائزر شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف بن عبد العزیز آل الشیخ/حفظہ اللہ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور عزت مآب ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود/ایدھم اللہ کی طرف سے مذکورہ افراد کے حج کی میزبانی کی ہدایت پر ان کا شکر یہ ادا کیا۔یاد رہے کہ اسکے سارے انتظامات شاہی طرز کے ہوتے ہیں ۔اور سعودی حکومت اپنےبلند معیارپر انکی ہر طرح سے ضیافت کرتی ہے۔اللہ سے دعا ہیکہ رب العالمین انکی خدمات کو قبول فرمائے۔

Related posts

بی جے پی کو اپنے سنکلپ پتر کا نام ’جملہ پتر‘ رکھ لینا چاہئے

Siyasi Manzar

مسلم پرسنل لا بورڈ قانون کے دائرے میں وقف ترمیمی بل کے خلاف ملک گیر مہم چلائے گا: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

Siyasi Manzar

اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے جلد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے،لدھیانہ میں مزیدعیدمسلم کمیونٹی سینٹرزبنائے جائیں:شاہی امام پنجاب

Siyasi Manzar