Siyasi Manzar
Top News عرب دُنیا قومی خبریں

قرآن کریم کی خدمت اور حفاظ قرآن کی تکریم میں سعودی عرب کا کردار بے مثال و بے نظیر:عبدالحکیم مدنی

مکہ مکرمہ میں عالمی مسابقہ حفظ قرآن کریم اختتام پذیر،10کروڑ سے زائد کےانعامات تقسیم

بین الاقوامی مسابقہ حفظ قرآن کریم کا شاندار انعقاد مکہ مکرمہ میں کئی ہفتوں سے جاری تھا، جس کا اختتامی پروگرام 21/اگست 2024ء بحمدللہ مکمل ہوا,ائمہ حرمین، کبار علماء اور سعودی حکومت کے اعلی حکام خاص طورپر مکہ مکرمہ کے نائب گورنر پرنس سعود بن مشعل بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی اورسعودی اسلامی وزارت کے باوقاروزیر ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کی نگرانی اور دیگر اسلامی ،سماجی و سیاسی شخصیات کی موجودگی میں نتائج کا اعلان کیا گیا ،یہ پروگرام سعودی حکومت اور اس کی اسلامی اور دعوتی وزارت کی طرف سے ہر سال بین الاقوامی مسابقہ کی شکل میں ایک خطیر رقم انعام کے طور پر مقرر کر کے منعقدکیاجاتاہے، جو” مسابقہ الملک عبدالعزیز الدولیہ لحفظ القرآن الکریم کے نام سے مشہور و معروف ہے اس سلسلے کی یہ 44 ویں کڑی ہے جو مکہ مکرمہ میں کئی دنوں سے انتھائی تزک و احتشام کے ساتھ جاری تھی ، اس بابت سعودی حکومت اور اس کی اسلامی اور دعوتی وزارت قابل مبارک باد ہے جنہوں نے 123ملکوں کے 174 حفاظ کرام کے مابین اس مسابقے کا اہتمام کیا، ان کے لیے ان کے ملکوں سے آنے جانے ہوائی جہاز کے ٹکٹ ویزے کی کاروائی اور پھر 15 دنوں تک مکہ اور مدینہ منورہ میں شایان شان ہوٹل میں قیام طعام اور ضیافت کا عمدہ انتظام کیا اور ساتھ ہی ساتھ مکہ اور مدینہ کی مختلف تاریخی جگہوں کی زیارت سے بھی سرفراز کیے گئے اور اس طرح حرم مکی کے صحن میں اختتامی پروگرام منعقد کر کے ان تمام حفاظ کرام کی تکریم کی گئی۔

یہ یاد رہے کہ سعودی حکومت نے4ملین سعودی ریال اس مسابقے کے لیے مختص کیے تھے اور ہر مشارک کو تشجیعی انعام کے طور پر پانچ ہزار ریال بھی بطور ہدیہ دینے کا اعلان ہوا تھا، الحمدللہ آج یہ مسابقہ تمام ہوا اور فائزین کے ناموں کا اعلان ہوا، حفظ قرآن مجید ایک بہت ہی مہتم بالشان اور قابل فخر عمل اور شرعی کام ہے، سینوں میں قرآن مجید کو محفوظ رکھنا اور اسے مختلف قرآ ت کی شکل میں تطبیق دیتے ہوئے یاد رکھنا اور عمدہ آواز میں پڑھنا مطلوب شرع بھی ہے اورقابل تعریف ولائق تحسین عمل بھی اورحکومت سعودی عرب قابل مبارک باد ہے جو ہمیشہ اس طرح کی اسلامی اور تاریخی روایتوں کو زندہ کرنے میں پہل کرتی ہے اور صرف اپنے ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے اہل اسلام اور نونہا لان قوم و ملت کو اس سے جوڑ کر اسلام کی تابندہ روایتوں کو درخشندہ بنا دیتی ہے ، جامعہ رحمانیہ کاند یولی ممبئی کے شیخ الحدیث اورمعروف عالم دین شیخ عبدالحکیم عبدالمعبود مدنی نیپریس ریلیز جاری کرتے یہ اطلاع دی اور تمام ذمہ داران جماعت اور جمعیت کی طرف سے اور اہلیان ممبئی کی طرف سے تمام فائزین کومبارکبادی دی ،اور اسی طرح انھوں نے سعودی سفارت خانے کے قابل احترام سفیر اور تمام ذمہ داران اورنمائندہ عالی وقارشیخ بدر بن ناصر العنزی کو بھی تہنیت پیش کی اورکہاکہ میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ حفظ قرآن او ر دیگرمسابقات کے تئیں اپنی خدمات پیش کیں۔ ، یہ سب اللہ کا فضل ہے اوراس کی مہربانی ہے جس پر ہم رب کریم کا جتنا بھی شکر بجا لائیں کم ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ مولائے کریم ان تمام کی کامیابیوں کو سر بلندی عطا فرما اور ان سے قوم اور ملت کو ہمیشہ فائدہ پہنچا اور انہیں دنیا میں نیک نامی کے ساتھ آخرت میں بھی کامیابی عطا فرما۔

Related posts

ممبئی میں تین روزہ جشنِ اڈما۔ 2023 کا آج سے آغاز، آیوش ہیلتھ میلہ کا شایان شان افتتاح

Siyasi Manzar

ایران کلچرہاؤس نئی دہلی میں صدر ایران آیت اللہ ابراہیمی رئیسی ودیگر شہدا ء کی یاد میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد

Siyasi Manzar

ہریانہ کے تین ممبران اسمبلی نے حکومت سے حمایت واپس لیا

Siyasi Manzar