Siyasi Manzar
راجدھانی

ابو الکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر ، نئی دہلی کے مختلف تعلیمی اداروں میں یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد

نئی دہلی27؍جنوری2025(پریس ریلیز) ہرسال کی طرح امسال بھی ابو الکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر ، نئی دہلی کے دہلی وبیرون دہلی تعلیمی اداروں میں یوم جمہوریہ کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ، سنٹر کے اعلیٰ تعلیمی ادارہ جامعہ اسلامیہ سنابل میں تقریب یوم جمہوریہ کی صدارت سنٹر کے صدر مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ نے کی اور سنٹر کی برانچوں میں بھی برانچ کے ذمہ داران کی نگرانی میں اس تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
معہد علی بن ابی طالب لکھنؤ:
جامعہ اسلامیہ سنابل کی اہم برانچ معہد علی بن ابی طالب، گولہ گنج میں سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی یوم جمہوریہ کے موقع سے پرچم کشائی کے ساتھ ایک مختصر پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں معہد کے موقر استاد اور عمید شؤون الطلاب قاری عبدالحلیم سلفی صاحب کے بدست پرچم کشائی کی گئی، بعدہ حمزہ وقار محمد وقار طالب اولیٰ متوسطہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ترانۂ ہندی پیش کیا اور ہندوستان کی آزادی میں علماء کے کردار کے موضوع پر محمد سعدان عبدالسلام طالب ثالثہ متوسطہ نے مقالہ پیش کیا ۔ اخیر میں مساعد عمیدمعہد علی بن ابی طالب گولہ گنج لکھنؤ کے تذکیری کلمات اور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعائیہ کلمات پرپروگرام کااختتام ہوا۔
معہد عثمان بن عفان، نئی دہلی:
معہد عثمان بن عفان لتحفیظ وتجوید القرآن الکریم ، جوگابائی ، نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کے موقع سے ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔
پروگرام کی صدارت مولانا فضل الرحمن ندوی صاحب نے کی اورمعہد کے مستوی ثالث کے طالب علم ارباز عالم بن انوار عالم نے تلاوت کی ۔ ترانۂ ہندی محمد سفیان محمد اسلم اوران کے رفقاء نے پیش کیا۔
اس کے بعد صدر مجلس نے ملک کی آزادی کی تاریخ، انگریزوں کی غلامی سے آزادی اورآئین ہندی کی تدوین اوراس کے نفاذ کی تاریخ پرمختصر روشنی ڈالی ۔ جس میں بتایا گیا کہ 1947میں ملک کی آزادی کے بعد دستور ہند کی تدوین عمل میں آئی۔اور پھر 26؍جنوری 1950ء کے دن دستور ہند کا نفاذ عمل میں آیا ، اسی مناسبت سے ہر سال 26؍جنوری کوپورے ملک میں یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔
پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری مولانا افتخار احمد سنابلی صاحب نے انجام دی۔
خدیجہ الکبری گرلز پبلک اسکول ، نئی دہلی:
یوم جمہوریہ ہندوستان میں ہرسال 26جنوری کومنایا جاتا ہے، جب کہ ہندوستان نے 1947میں برطانوی راج سے آزادی حاصل کی تھی۔ 26؍جنوری1950ء کو ہندوستانی آئین نافذ ہوا تھا ، ہندوستان ایک خود مختار ریاست بن گیا اور اسے ایک جمہوریت قرار دیا گیا۔
ہندوستان میں اس دن کو قومی تعطیل کے طورپر منایا جاتا ہے جواس ملک کے ہرکونے سے زبردست جشن کا مشاہدہ کرتا ہے ۔ ہم نے اپنا 76واں یومِ جمہوریہ پوری خوشی اور جوش وخروش کے ساتھ منایا اور کلاس میں طالبات نے متعلقہ استانیوں کے ساتھ مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ تقریب کا آغاز صبح کی ایک خصوصی اسمبلی کے ساتھ کیا گیا جس میں قرآت قرآن کے علاوہ یوم جمہوریہ کی تقریر، حب الوطنی کے گیت گائے گئے ۔ قومی ترانے کے ساتھ تقاریب کا اہتمام عزت مآ ب محترمہ پرنسپل اوروائس پرنسپل صاحبہ کی تقریر کے ساتھ ہوا ۔ انہوں نے طلبہ کوزندگی کے ہر پہلو میں سیکولر نظم وضبط اوروقت کی پابند رہنے کی ترغیب دی۔
خدیجۃ الکبری گرلز پبلک اسکول میں متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئی طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کوآگے بڑھاتے ہوئے ہمارے اسکول میں یوم جمہوریہ کی تعلیم کے ساتھ سہ رنگی پوسٹر سازی کا مقابلہ ، سہ رنگی پھولوں کے گلدستے بنانے کا مقابلہ اور پوسٹر سازی اوروال ہینگننگ کا انعقاد کیا۔

Related posts

غازی الدین خاں میموریل رننگ ٹرافی مباحثہ میں نیوہورائزن اسکول کو دوم مقام

Siyasi Manzar

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ، 18 افراد کی موت

Siyasi Manzar

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام غزل سرائی مقابلے کا انعقاد

Siyasi Manzar