Siyasi Manzar
قومی خبریں

مہاکال کوریڈورکی توسیع کیلئے بڑی بلڈوزر کارروائی شروع

257 گھروں کو کیا جا رہا منہدم،انتظامیہ، 250 پولیس اہلکار، 10 ایگزیکیٹو مجسٹریٹ، میونسپل کارپوریشن اور پولیس فورس مہاکال کوریڈور کے پاس موجود ہے

اجین،11 جنوری ،مدھیہ پردیش کی موہن یادو حکومت نے بلڈوزر ایکشن کے تحت بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ہفتہ کو بلڈوزر کا ایک بڑا دستہ اجین کے مہاکال کوریڈور کے پاس پہنچا۔ یہاں انتظامیہ نے مہاکال کوریڈور کے پاس 257 گھروں کو نشانزد کیا ہے۔ ہفتہ کو ان نشانزد گھروں کو منہدم کرنے کی تیاری پوری کرتے ہوئے بلڈوزر کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ انتظامیہ کا ایک بڑا دستہ اجین مہاکال کوریڈور کے پاس پہنچا ہوا ہے۔ اس دوران وہاں پر کثیر تعداد پولیس فوج تعینات ہے۔ایڈیشنل ایس پی نتیش بھارگو نے بتایا کہ تحویل کے بعد تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ نظم و نسق اور احتجاج کی حالت نہ بنے اس لیے یہاں پر 200 سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ اے ڈی ایم انوکول جین نے بتایا کہ مہاکال لوک کے تحت آنے والے شکتی پتھ میں بھو-ارجن کا حکم پاس کیا گیا ہے۔ اس مقام پر مہاکال مندر کی توسیع کاری ہونے والی ہے۔ حال میں 250 پولیس اہلکار، 10 اکزیکٹیو مجسٹریٹ، ضلع انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور پولیس فورس اس مقام پر تعینات ہے۔ایس ڈی ایم رادھے شیام لکشمی نارائن گرگ نے بتایا کہ یہ پورا معاملہ مہاکال لوک کے تحت آتا ہے، جس میں سوا دو ہیکٹیئر زمین پر جون 2024 میں بھو-ارجن کا ایوارڈ پاس کیا جا چکا ہے۔ یہ ایوارڈ تقریباً 66 کروڑ روپے کا ہے۔ ملکیت اور زمین ملاکر کُل رقم 68 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ اب تک 32 سے 34 کروڑ روپے معاوضے کے طور پر رہائشیوں کو دیے جا چکے ہیں۔ اس علاقے میں 257 مکانوں کو ہٹانے کی کارروائی ہوگی، جس میں 7 رہائشیوں کا معاملہ عدالت میں زیر غور ہے۔ جبکہ 20 رہائشیوں نے ابھی معاوضہ نہیں لیا ہے۔ پہلے ان مکانوں کو ہٹایا جائے گا، اس کے بعد اس علاقے میں واقع تکیہ مسجد کو بھی ہٹانے کی بات کہی جا رہی ہے۔

Related posts

وزیراعظم مودی کی چادر خواج غریب نواز کی دہلیز پر پہنچی، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غریب نواز نے ثقافت اور روایت کو تقویت بخشی

Siyasi Manzar

پورے عالم سے ہزار افراد عمرہ کے لئے بن رہے ہیں شاہی مہمان :نثاراحمدمدنی بھیونڈی

Siyasi Manzar

یونیسیف کے خیر سگالی سفیر ڈیوڈ بیکہم نے ہندوستان کے اپنے پہلے دورے پر لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور مساوات کو فروغ دیا

Siyasi Manzar