Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

Jamia Salafia :جامعہ سلفیہ بنارس میں 75 واں جشن یوم جمہوریہ بڑے جوش و خروش سے منایاگیا

Jamia Salafia :بنارس ، (پریس ریلیز)سابقہ روایات کے مطابق آج بتاریخ 26 جنوری 2024م بروز جمعہ جامعہ سلفیہ (مرکزی دارالعلوم) بنارس میں 75 واں یوم جمہوریہ کا جشن بڑے جوش و خروش سے منایاگیا، اور صبح ساڑھے نو بجے جامعہ کے گراؤنڈ میں محترم ناظم اعلی فضیلۃالشیخ عبداللہ سعودصاحب سلفی حفظ اللہ نے جامعہ کے اساتذہ و طلبہ کے درمیان پرچم کشائی کی ۔پھر طلبہ جامعہ نے قومی ترانہ پڑھا ۔ اس کے بعد محترم ناظم اعلی صاحب حفظہ اللہ کی صدارت میں ” قاعۃالمحاضرات ” میں ایک پروگرام منعقد ہوا.۔

پروگرام کا آغاز معاذ احمد عبد المجید کی تلاوت قرآن سے ہوا. اس کے بعد اسامہ خالد عبدالمنان نے حمد باری تعالی اور منیر ظفر ظفرالدین نے نعت نبی اور اسامہ خالد عبدالمنان اور اس کے رفقاء نے ترانہ جامعہ اور سہیل اختر منظورعالم اور اس کے رفقاء نے ترانہ ہندی پیش کیا. پھر اسید یوسف عبد الرقیب نے ” اہل وطن کے نام یوم جمہوریہ کا پیغام” کے عنوان پر ایک تقریر کی. اس کے بعد محترم ناظم اعلی صاحب حفظہ اللہ نے اختصار کے ساتھ نہایت ہی جامع صدارتی خطاب فرمایا، جس کا خلاصہ درج ذیل ہے :۔
حمد و صلوۃ کے بعد سب سے پہلے محترم ناطم اعلی صاحب نے 75 واں جشن یوم جمہوریہ کی مبارک باد اساتذۂ کرام و طلبہ عزیز اور جملہ دیش واسیوں کو پیش کی۔ اور کہا کہ ہر سال 26 جنوری کو ہم یوم جمہوریہ کا جشن مناتے ہیں اور مسرت و شادمانی کا اظہار کرتے ہیں. 26 جنوری کا یہ یوم جمہوریہ در حقیقت ہمیں اپنے علماء اور بزرگوں کی وہ خدمات اور قربانیوں کو یاد دلاتا ہے جو انہوں نے ملک کی آزادی کی خاطر اور قابض انگریزوں کے قانون کو رد کر کے آزاد ہندوستان کے لئے جمہوری دستور کے لئے دی تھی. اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے، ہر کامیابی محنتوں اور مشقتوں کا متقاضی ہوتی ہے ، بلا جہد مسلسل اور بلا تگ و دو کے کوئی کامیابی نہیں ملتی ہے.۔
لہذا تعلیم و تعلم سے منسلک سبھی معلمین و متعلمین کو چاہیے کہ تعلیم و تعلم میں منصوبہ بند طریقے سے خوب محنت کریں تا کہ تعلیم و تربیت ، دعوت و تبلیغ اور اصلاح و ارشاد کے وہ اعلی مقاصد کے حصول میں ہمیں کامیابی ملے جن کے لئے ہماری جماعت کے بزرگوں اور مخلصین کے ہاتھوں جامعہ سلفیہ (مرکزی دارالعلوم) بنارس کی تاسیس عمل میں آئی تھی.۔
اخیر میں محترم ناطم اعلی صاحب حفظہ اللہ نے ملک کی ترقی کے دعائیہ کلمات پر اپنے صدارتی خطاب کوختم کیا. نظامت کا فریضہ کلیۃ الحدیث ۔سال اخیر کے ہونہار طالب علم محمد فاروق انصاری نے بحسن و خوبی انجام دیا۔

Related posts

ماہِ رمضان امت مسلمہ کے لئے ایک عظیم نعمت:بشیرنظامی

Siyasi Manzar

تمام مذاہب کا احترام کرتے ہوئے ہمیں اپنے ملک اور معاشرے کے لیے کام کرنے کی ترغیب دینی چاہیے: شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیا نوی

Siyasi Manzar

مسلم کمیونٹی کا جھکاؤ بی جے پی کی طرف بڑھ رہا ہے: جمال صدیقی

Siyasi Manzar

Leave a Comment