Siyasi Manzar
عالمی خبریں

جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 101 فلسطینی شہید

غزہ،17جنوری /جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے اعلان سے اب تک 27 بچوں اور 31 خواتین سمیت مزید 101 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی اور مصری وزراء خارجہ نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کےلیے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری کےلیے اسرائیلی کابینہ کا اجلاس آج متوقع ہے۔ اسرائیلی کابینہ کی منظوری ہو جاتی ہے تو جنگ بندی ٹائم لائن کے مطابق آگے بڑھے گی او قیدیوں کو اتوار سے رہا کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدہ ہونے پر دائیں بازو کے 2 اسرائیلی وزرا نے مستعفی ہو نےکی دھمکی دی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں روز تقریباً 15 بچوں کو زندگی بھر کیلئے معذور کرنے والے زخم آئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 46 ہزار 788 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران 1 لاکھ 10ہزار 453 فلسطینی زخمی ہوئے۔

Related posts

وزیر خارجہ  ایس جے شنکر نے برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک سے ملاقات کی

Siyasi Manzar

20 تا 24 جنوری ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس

Siyasi Manzar

تھائی لینڈ میں تیسری آسیان کانفرنس بحسن و خوبی اختتام پذیر

Siyasi Manzar