Siyasi Manzar
Top News راجدھانی

وزیراعظم کے ”من کی بات“ کی نمائش،کوثر جہاں چیئرپرسن دہلی حج کمیٹی نے کیا اہتمام

نئی دہلی 23فروری (پریس ریلیز)دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی طرف سے اتوار، 23 فروری کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا مشہور مقبول پروگرام من کی بات دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں منعقد کیا گیا، جہاں حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے حج کمیٹی میں موجود خواتین کے ساتھ بیٹھ کر اس پروگرام کو سنا۔ اس موقع پر، آج کے من کی بات پروگرام میں، وزیر اعظم نے کھیل اور صحت کے موضوع پر اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا، انسانی زندگی میں کھیلوں اور صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ہندوستان میں اس وقت موٹاپے کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات  کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے اس سے بچنے کے لیے باقاعدگی سے ورزش کرنے پر زور دیا۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں ان دنوں چل رہے پندرہ روزہ حج تربیتی کیمپ کے دوران آج کے پروگرام کی مناسبت اس طرح بڑھ جاتی ہے کہ حج ایک جسمانی عمل ہے اور پینتالیس دنوں کے دوران مکہ اور مدینہ میں عازمین حج کی طرف سے ادا کیے جانے والے حج کے تمام ارکان عازمین حج سے جسمانی طور پر صحت مند اور چست و درست رہنے کا تقاضہ کرتے ہے۔ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی طرف سے آج  ”من کی بات“ کی نمائش کا اہتمام اسی خیال کے  تحت کیا گیا۔

Related posts

دہلی پولیس نے ہفتے کے دوران مریضوں کا مفت علاج کیا

Siyasi Manzar

سنبھل مسجد تنازعہ معاملہ :مقدمہ کی سماعت پر الٰہ آباد ہائی کورٹ نے روک لگا ئی

Siyasi Manzar

جمعیت علماءجالنہ کےزیراہتمام اس سال بھی پندرہ روزہ سیرت پاک کی مہم کاانعقاد

Siyasi Manzar