Siyasi Manzar
Top News راجدھانی قومی خبریں

بیٹی بچاؤ کے نام پر بیٹیوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے: کھڑگے

نئی دہلی، 22 جنوری ، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کا ‘بیٹی بچاؤ نعرہ ملک کی بیٹیوں کے ساتھ دھوکہ ہے اور اس کے تحت ان کی حفاظت کے لیے مرکز سے مختص فنڈز کو روک دیا گیا ہے۔ مسٹر کھڑگے نے کہا کہ ‘بیٹی بچاؤ نعرہ کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے مختص کی گئی رقم کا 80 فیصد اشتہارات پر خرچ کیا گیا اور جب پارلیمانی کمیٹی نے اسے پکڑا اور حقیقت کو ظاہر کرتے ہوئے، اس پر سوالات اٹھائے تو انہوں نے فوری طور پر اس رقم کو دوسرے مد میں دکھاکر بیٹی بچاؤ پروگرام کی لیپا پوتی کرنے کی کوشش کی گئی ۔
انہوں نے کہابیٹی بچاؤ کے دس سال، مودی جی سے ہمارے تین سوال – بی جے پی نے ‘بیٹی بچاؤ کی بجائے ‘مجرموں کو بچاؤکی پالیسی کیوں اپنائی؟ منی پور کی خواتین کو انصاف کب ملے گا؟ ہاتھرس کی دلت بیٹی ہو یا اناؤ کی بیٹی، یا ہماری چمپئن خاتون پہلوان کے معاملوں میں بی جے پی نے ہمیشہ مجرموں کو تحفظ کیوں دیا؟ دوسرا، ملک میں ہر گھنٹے میں خواتین کے خلاف 43 جرائم کیوں ریکارڈ کیے جاتے ہیں؟ ہمارے ملک کے سب سے کمزور دلت قبائلی طبقے کی خواتین اور بچوں کے خلاف ہر روز 22 جرائم درج ہوتے ہیں۔ مودی جی نے لال قلعہ پر اپنی تقریروں میں کئی بار خواتین کی حفاظت پر بات کی ہے، لیکن ان کے قول اور فعل میں تضاد کیوں ہے؟ تیسری، کیا وجہ ہے کہ 2019 تک ‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے لیے مختص کی گئی کل رقم کا تقریباً 80 فیصد صرف میڈیا ایڈورٹائزنگ میں خرچ کیا گیا ہے۔
مسٹر کھڑگے نے کہا "جب پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اس حقیقت کو بے نقاب کیا، اس اسکیم میں استعمال ہونے والے فنڈز میں 2018-19 سے 2022-23 تک 63 فیصد کی زبردست کمی کی گئی اور بعد میں اسے ‘مشن شکتی کے تحت ‘سنبل کا نام دیا گیا۔ ‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤاسکیم پر خرچ ہونے والے اعداد و شمار کو ‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ نامی اسکیم کے ساتھ ملا کر دینا بند کردیا۔ 2023-24 کے لیے ‘سنبل کے مختص فنڈز اور استعمال شدہ فنڈز میں بھی 30 فیصد کمی کی گئی ہے۔ "ڈیٹا میں یہ ہیرا پھیری کیا چھپانے کے لیے کی گئی؟”مسٹر کھڑگے نے سوال کیا ‘پچھلے 11 برسوں میں مودی حکومت نے خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت پر خرچ ہونے والے بجٹ کو پورے بجٹ کے خرچ کے مقابلے نصف کیوں کر دیا ہے؟ کیا ہر ٹرک کے پیچھے ‘بیٹی بچاؤ چسپاں کرنے یا ہر دیوار پر یہ پینٹ لگانے سے خواتین کے خلاف جرائم، ان کے لیے روزگار کے مواقع، صحت کی اچھی سہولیات یا ظلم کے بعد خواتین کو انصاف ملے گا؟ بی جے پی کا ‘ بہت ہوا ناری پر وار ‘ کا کھوکھلا اشتہار10 سال بعد اس کی صریح منافقت کو ظاہر کرتا ہے۔

Related posts

اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کانگریس نے تھیم سانگ کیا جاری

Siyasi Manzar

مملکت سعودی عرب کی شاندار روایت کے مطابق شاہی مہمانوں کے قافلے حرمین شریفین پہونچے

Siyasi Manzar

بادلی کے عوام نے تبدیلی کا من بنا لیا ہے،آپ کا جوش دیکھ کر مجھے طاقت ملتی ہے: دیویندر یادو

Siyasi Manzar