Siyasi Manzar
عالمی خبریں علاقائی خبریں

آہ! جمعیت و جماعت کا ایک عظیم ستون گرگیا.

نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال ہم سے جدا ہوگئے۔
نہایت رنج و غم کے ساتھ یہ خبر سنی گئی کہ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال فضیلة الشيخ ارشاد احمد عبدالمعید مدنی (ساکن جنگڑوا ضلع روتہٹ نیپال) نے آج 18/ اکتوبر 2026م بروز اتوار بغرض علاج جاتے ہوئے کاٹھمانڈو کے نزدیک بعمر تقریبا 70/سال داعی اجل کو لبیک کہا، إنا لله و إنا إليه راجعون.

آپ ادھر کچھ عرصہ سے بعض عوارض کا شکار تھے۔ علاج چلتا رہا بالآخر وقت موعود آپہونچا اور سارے علاج اور تدبیریں فیل ہوگئیں۔
محترم نائب امیر ازہر نیپال ام المدارس جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال اور عالم اسلام کی مایہ ناز یونیورسٹی جامعہ اسلامیہ مدینہ طیبہ کے فارغین میں سے تھے۔ فراغت کے بعد ہی سے تعلیم و دعوت کے میدان میں سرگرم عمل رہے۔ مدرسہ دارالکتاب و السنہ سروٹھا روتہٹ نیپال آپ کی یادگاروں میں سے ہے۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے قیام سے لے کر تادم واپسیں آپ کا کردار انتہائی قائدانہ اور مخلصانہ رہا۔ جمعیت میں نشیب و فراز آئے مگر وہ چٹان کی طرح ڈٹے رہے اور ہر قیمت پر اس دعوتی گلشن کی آبیاری کی۔ اتحاد جمعیت کی خاطر قربانیاں پیش کیا اور اہلحدیثان نیپال کے اس پلیٹ فارم کی مضبوطی و استحکام کے لئے نمایاں کام کیا۔
موصوف نہایت خوش اخلاق، مرنجاں مرنج اور علم و علماء کے قدردان تھے۔ ہمیشہ خندہ پیشانی سے پیش آتے۔ جماعتی کاز اور رفاہی امور میں پیش پیش رہتے تھے۔
ان کی وفات سے مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کا ایک ستون گرگیا اور دعوت و ارشاد، تعلیم و تربیت کے میدان میں خلاء ہوگیا۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث اور جمیعت سے منسلک تمام افراد اپنے نائب امیر کی جدائی پر ان کے اہل خانہ، فرزندان گرامی، اعزہ و اقرباء سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ اور مرکزی جمعیت اہل حدیث ان کی وفات کو ملت وجماعت کے لئے بڑا خسارہ قرار دیتی ہے۔
رب العالمین ان کے پسماندگان کو صبر و اجر سے نوازے اور جنت الفردوس ان کا مسکن بنائے۔ آمین

Related posts

واشنگٹن میں طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم ’کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں‘

Siyasi Manzar

وزیر خارجہ  ایس جے شنکر نے برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک سے ملاقات کی

Siyasi Manzar

سید رابع حسنی ؒ کی حیات و خدمات پر عالمی رابطہ ادب اسلامی کا سمینار اختتام پذیر

Siyasi Manzar