Siyasi Manzar
راجدھانی

Ajay Roy:Congress:صرف کانگریس ہی بی جے پی کو شکست دے سکتی ہےبی جے پی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے یوپی کے لوگوں کو روزگار کے لیے باہر جانا پڑا ہے: اجے رائے

Ajay Roy:Congressنئی دہلی(ایس ایم نیوز) بی جے پی حکومت میں لوگ یوپی چھوڑ کر روزگار کے لیے دہلی اور ممبئی آنے پر مجبور ہیں۔ جبکہ مودی جی نے ہر سال ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ہے روزگاری میں اضافہ کرنے والی بی جے پی حکومت کو عوام 2024 میں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ اتر پردیش کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے ان خیالات کا اظہار شاہین باغ کے ڈولفن ہاؤس میں دہلی میں رہنے والے اتر پردیش کے لوگوں کے ساتھ منعقدہ سنواد پروگرام میں کیا۔اجے رائے نے کہا کہ چار ریاستوں میں ہوئے انتخابات میں بھلے ہی بی جے پی نے تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کی لیکن کانگریس کو بی جے پی سے 10 لاکھ زیادہ ووٹ ملے۔ جبکہ بی جے پی نے یہ الیکشن مودی جی کے چہرے پر لڑا تھا۔ جبکہ کانگریس نے ممکنہ چیف منسٹرس کے چہرے پر مقابلہ کیا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام نے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کا ساتھ دینے کا ذہن بنا لیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس بی جے پی حکومت کی جانب سے این آر سی کو لاگو کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔اتر پردیش کے قومی سکریٹری انچارج توقیر عالم نے کہا کہ پورے ملک میں صرف کانگریس ہی کھل کر بی جے پی کی فرقہ وارانہ پالیسیوں کی مخالفت کر رہی ہے۔ اس لیے مسلمانوں نے پہلے کرناٹک اور پھر تلنگانہ میں علاقائی پارٹیوں کو چھوڑ کر کانگریس کا ساتھ دیا۔ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔اتر پردیش اقلیتی کانگریس کے چیئرمین شاہنواز عالم نے کہا کہ مودی حکومت کانگریس حکومت کے بنائے گئے وقف قانون میں تبدیلیاں کرکے مسلمانوں کو ان کی جائیداد سے بے دخل کرنا چاہتی ہے جس کی کانگریس ہر ممکن طریقے سے مخالفت کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے سی اے اے-این آر سی مخالف تحریک پر پولیس کے جبر کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ دیگر جماعتوں نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی۔ انہوں نے مودی حکومت پر عبادت گاہوں کے ایکٹ 1991 کو کمزور کرنے کی سازش رچنے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ بی جے پی حکومت دستور کے دیباچے سے سیکولر اور سوشلسٹ الفاظ کو ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے جسے کانگریس کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔پروگرام میں موجود لوگوں نے کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے سے سوالات بھی کیے اور اپنی تجاویز بھی دیں۔پروگرام کی نظامت اتر پردیش کانگریس اقلیتی شعبے کے نائب صدر اخلاق احمد نے کی اور اظہار تشکر شکیل اعظمی اور جاوید احمد نے مشترکہ طور پر کیا۔پروگرام کی نظامت یوپی اقلیتی کانگریس کے نائب صدر اخلاق احمد نے کی اور شکریہ کلمات شکیل اعظمی اور جاوید احمد نے پیش کیے۔

Related posts

اولاد رب کی طرف سے انمول نعمت ہے اس کی صحیح تربیت کرنی والدین کی ذمہ داری ہے:مولانا وسیم احمد مدنی

Siyasi Manzar

قومی یوم تعلیم پر عزیزیہ رحمانی فاؤنڈیشن اور ویل بینگ ٹرسٹ کی مشترکہ تعلیمی بیداری مہم اہم سماجی ضرورت :شہاب الدین رحمانی قاسمی

Siyasi Manzar

مودی اس الیکشن میں میچ فکسنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:راہل گاندھی

Siyasi Manzar

Leave a Comment