Siyasi Manzar
Top News راجدھانی

کانگریس کی گارنٹیاں دہلی کی خوشحالی کی گارنٹی ہے: دیویندر یادو

نئی دہلی، 23 جنوری: دہلی ریاستی کانگریس صدر اور بادلی اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی کے امیدوار دیویندر یادو کا انتخابی مہم زور وشور سے جاری ہے۔ آج بادلی گاؤں میں انہوں نے ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا اور لوگوں سے آشرواد حاصل کیا۔ اس موقع پر وہاں موجود تمام لوگوں نے ہاتھ اٹھا کر کانگریس کی حمایت کی اور پانچ فروری کو کانگریس پارٹی کو کامیاب بنانے کا عزم کیا۔ کانگریس صدر نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی پانچ گارنٹیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ کانگریس کی حکومت بنتے ہی پہلی کابینہ کی میٹنگ میں ان پانچوں گارنٹیوں کو نافذ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف پانچ گارنٹیاں ہی نہیں ہیں بلکہ دہلی کے عوام کی خوشحال اور مہنگائی کم کرنے کی گارنٹی ہے۔ انہوں نے وہاں موجود لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور ایک بار پھر بادلی میں اور ریاست بھر میں لوگوں سے کانگریس کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔

Related posts

بی جے پی-کانگریس کو جھٹکا، سابق کونسلر سمیت کئی اہم رہنما ’آپ‘میں شامل

Siyasi Manzar

وزیر آباد میں منعقدہ عید ملن تقریب میں با اثر شخصیات کی شرکت

Siyasi Manzar

کانگریس کے اقتدار میں آنے پر قائم کی جائے گی پوروانچل وزارت: اکھلیش پرساد سنگھ

Siyasi Manzar