Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

اواخر جنوری میں انجمن ترقئ اردو کٹیہار کا پہلا سمینار متوقع

کٹیہار( احمد حسین قاسمی) انجمن ترقی اردو بہار کے سکریٹری عبدالقيوم انصاری کی ہدایت کے مطابق انجن ترقئ اردو کٹیہار کا پہلا سمینار جنوری کے اواخر میں منعقد کیا جاناہے ۔
یہ باتیں انجمن ترقی اردو کٹیہار کے جنرل سکریٹری اعجاز احمد قاسمی نے کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز پٹنہ میں انجمن کے دفتر میں انجن کے ریاستی سکریٹری عبدالقيوم انصاری سے ایک رسمی ملاقات کے دوران مذکورہ سمینار سے متعلق طویل گفتگو ہوئی۔ جسکے بعد یہ طے پایا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں فروغ اردو کے سلسلے کا ایک سمینار منعقد کیا جائے۔ اعجاز احمد قاسمی نے بتایا کہ سکریٹری سے ان کی ملاقات خوش آئند رہی اور کئی موضوعات پر ان سے تبادلہ خیال ہوا۔ طویل گفتگو کے بعد یہ طے کیا گیا که فروغ اردو کے لیے سرزمین کٹیہار میں پہلا سمینار منعقد کیا جائے۔
قابل غور ہے کہ انجن ترقئ اردو کٹیہار کے جنرل سکریٹری اعجاز احمد قاسمی نے ریاستی سکریٹری عبدالقیوم انصاری سے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے ریاستی سکریٹری کو بکے پیش کیا۔ دوران گفتگو انہوں نے کٹیہار میں اردو کی موجوده صورت حال ، اردو کی زبوں حالی اور اس کے تدارک پر مزید گفتگو کی ۔ اس کے بعد فروغ اردو کے لیے کٹیہار میں ایک لائحہ عمل مرتب کرنے پر غور و خوض کیا گیا ۔ عبدالقیوم انصاری نے فروغ اردو کے لیے انجمن کے ذریعے کیے جا رہے اقدامات پر بھی چرچہ کی ۔ انہوں نے کہا که جنوری کے آخری ہفتے میں کٹیہار میں ایک سمینار کا انعقاد کیا جائے ۔ سمینار میں اردو کی خدمت کرنے والے اساتذه کرام ، شعراء ، ادباء، صحافی ، طلباء و طالبات اور اردو کے لیے دیگر شعبوں میں بہتر کارکردگی کرنے والے لوگوں کو ایوارڈ سے نوازه جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے 10 اساتده ، 10 طلباء ، 5 شعراء ، ادباء اور صحافی کو ایوارڈ سے سرفراز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس سمینار کے لیے باضابطه ماہانہ نشست منعقد کر سیمینار کا مقام ، تاریخ کا تعین اور ایوارڈ کے لیے افراد کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ اعجاز احمد قاسمی نے ریاستی سکریٹری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمینار انجمن ترقی اردو کٹیہار کا تاریخی سمینار ہو گا ۔ کیونکہ انجمن ترقی اردو کٹیہار نے اب تک اس طرح کا کوئی پروگرام منعقد نہیں کرایا ۔

Related posts

بزرگ صحافی رضوان اللہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب ’ذکرِ رضوان اللہ‘ کا اجرا

Siyasi Manzar

مسجد اقصیٰ کی حفاظت پوری امت مسلمہ کی مشترکہ اور بنیادی ذمہ داری ہے!

Siyasi Manzar

اب کی بار 400 پار تیسری بار مودی سرکار، بی جے پی کسی جات یا مذہب کی پارٹی نہیں : جمال صدیقی

Siyasi Manzar