Siyasi Manzar
راجدھانی

مرکزی وزراء متنازعہ بیانات کے سبب سرخیوں میں

مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال کے تبصرے پر راجپوت برادری میں غم و غصہ، معافی کا کیا مطالبہ

نئی دہلی،26 دسمبر ،مرکزی وزیر قانون ارجن میگھوال نے میرا بائی کی زندگی اور خاندان کے حوالے سے متنازعہ بیان دیا ہے۔ مرکزی وزیر کے تبصرہ کے بعد سے ہی راجپوت برادری میں ناراضگی اور غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ راجپوت لیڈران اور تنظیموں نے ارجن میگھوال کے متنازعہ تبصرہ پر عوامی معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی راجپوت لیڈران اور تنظیموں کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوامی معافی کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر کو میڑتا میں واقع میرا بائی کے مندر میں جا کر ناگ رگڑ کر اور سجدہ ریز ہو کر معافی مانگنی چاہیے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ’یوا شکتی تنظیم‘ کے سربراہ شکتی سنگھ باندی نے مرکزی قانون کے سامنے معافی کے یہ تمام تر شرائط رکھے ہیں۔واضح ہو کہ یہ تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے ایک عوامی پروگرام میں عقیدت مند شرومنی میرا بائی کی زندگی سے منسلک تاریخی حقائق پر تبصرہ کیا۔ میگھوال نے اسٹیج سے کہا کہ ’’میرا کی زندگی اتنی متنازعہ نہیں تھی جتنی تاریخ میں بتائی جاتی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’میرا کے شوہر کے انتقال کے بعد ان کے دیور نے ان سے شادی کی پیشکش کی تھی جو ان کی زندگی کا ایک اہم تنازعہ تھا۔‘‘ میگھوال نے اس تبصرہ کو تاریخی حقائق میں ترمیم کے طور پر پیش کیا۔مرکزی وزیر کے اس تبصرہ پر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر پرتاپ سنگھ کھچاریواس نے کہا کہ ’’مرکزی وزیر نے عقیدت مند شرومنی میرا بائی کے لیے غلط الفاظ استعمال کر کے بہت بڑا گناہ کیا ہے۔ انہوں نے عقیدت اور ثقافت کی توہین کی ہے۔‘‘ ساتھ ہی کانگریس لیڈر نے یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ارجن میگھوال نے پہلی بار کسی کے حوالے سے متنازعہ تبصرہ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی میگھوال نے آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے متعلق توہین آمیز تبصرہ کیا تھا۔ راجپوت لیڈران کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’’مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ان کے الفاظ سے ہندوستانی تہذیب، عقیدت اور مذہب کی توہین ہوئی ہے۔‘‘

Related posts

وقت آگیا ہے کہ دہلی کے لوگ کیجریوال کی 11 سال کی بدعنوان حکومت کا خاتمہ کردیں:دیویندر یادو

Siyasi Manzar

مسجد نبوی کے قابل فخر امام شیخ ڈاکٹر عبداللہ البعیجان حفظہ اللہ کا وطن عزیزمیں شانداراستقبال اورآپکا مختصرتعارف

Siyasi Manzar

دہلی اسمبلی انتخابات2025کی تاریخوں کا اعلان

Siyasi Manzar