Siyasi Manzar
Top News راجدھانی

اورنگ آباد میں دوسرا کل ہند خطاطی مقابلہ: ایران اور ہندوستان کے نامور ماہرین خطاطی کی شرکت متوقع

ایران کلچرہاؤس نئی دہلی ،بمبئی ،مولانا آزاد کالج اورنگ آباد اور انجمن خطاطان ہند کے باہمی اشتراک سے۲۷؍ دسمبر۲۰۲۴ مولانا آزاد کالج اورنگ آباد میں انعقاد

نئی دہلی۔17اکتوبر2024(پریس ریلیز) ایران کلچرہاؤس نئی دہلی ،بمبئی، انجمن خطاطان ہنداور مولانا آزاد کالج اورنگ آباد کے باہمی اشتراک سے دوسرا کل ہند مقابلہ خطاطی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اس مقابلہ کا مقصد اسلامی خطاطی ، قران کریم کی کتابت ایرانی و ہندوستانی خط نسخ اور خط نستعلیق کو فروغ دینا نیز قران کریم کی عمدہ کتابت اور بہترین ہندوستانی خطاطوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
خطاطی ایک بہترین اور قدیمی ترین اسلامی فن ہے۔ فن خطاطی کے ماہرین کو دنیا نے بڑی قدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھا ہے فن خطاطی اسلامی تہذیب کا ایسا آئینہ ہے جو ثقافت سے لیکر ہر شعبہ حیات پر اثر انداز رہا ہے ۔ جیسے مساجد کے مینار ،محراب وممبرنیز مسندوں غرض کہ ایسی کوئی بھی اہم تاریخی جگہ نہیں جس پر خطاطی نہیں کی گئی ہے۔ان فن پاروں کو دنیا نے خوب سراہا ہے۔ قرآن کریم میں اپنے فن کا جلوہ دکھانے والے اور فن خطاطی کو جلا بخشنے والوںمیں اسلام اور مسلم حکمرانوں کا اہم رول رہا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ فن خطاطی اسلامی تہذیب کا ایسا آئینہ ہے جس میں ہم اسلامی ہنر کو پورے طورپر روشن دیکھتے ہیں۔ تاج محل کے میناروں سے لیکر قطب مینار لال قلعہ ، موتی مسجد اور دنیا کی معروف عمارتوں میں فن خطاطی آج بھی اسلامی تہذیب وتشخص کا جلوہ بکھیر رہا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل ۲۳ دسمبر ۲۰۲۳ میں خطاطی کا اولین مسابقہ دہلی میں منعقد ہوا تھا۔اس سال یہ مقابلۂ خطاطی اورنگ آباد کے مولانا آزاد کالج میں منعقد ہورہاہے۔خواہشمند حضرات اپنے فارم اور فن پارے ۳۰۰ ڈی پی پر اسکین شدہ ۱۵دسمبر ۲۰۲۴ تک ایران کلچرہاؤس نئی دہلی کے Email:ichdelhi@gmail.comپر ارسال کریں۔اگر اختتامیہ تقریب میں شرکت کے لئے دعوت دی جاتی ہے تو اپنے فن پارے کی اصل کاپی کو ضرور اپنے ہمراہ لائیں۔
زیر نظر فن خطاطی کے اس مقابلہ میں خطاطی ورکشاپ میں ایرانی وہندوستانی اساتذہ موجود رہیں گے ۔ فن خطاطی وہ مقدس فن ہے جس کا تعلق براہ راست کتابت مصاحف سے ہے۔ یہ مقابلہ تین زمروں پر مشتمل ہوگا۔نظیر نویسی،سورہ نویسی نسخ اور سورہ نویسی نستعلیق ۔مقابلہ میں بلاتفریق مذہب وملت سبھی خطاط شرکت کررہے ہیں۔اختتامی تقریب ۲۷ دسمبر۲۰۲۴ بمقام مولانا آزاد کالج ،اورنگ آباد میں منعقد کی جائے گی جس میں دیگر اساتذہ مختلف خطوط میں فن خطاطی کی اس نمائش میں تشریف لاکر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔مزید معلومات کے لئے ایران کلچرہاؤس نئی دہلی اس نمبر01123383232,33,34پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Related posts

وزیر آباد میں منعقدہ عید ملن تقریب میں با اثر شخصیات کی شرکت

Siyasi Manzar

جمعیۃعلماء ہند کی قانونی مدد سے 11مسلم نوجوانوں کی ضمانت کی درخواست منظور

Siyasi Manzar

مالیگاؤں 2006 بم دھماکوں کو 18 سال مکمل

Siyasi Manzar