Siyasi Manzar
قومی خبریں کاروباری خبریں

ریلائنس نے 1.7 لاکھ نئی نوکریاں دیں ملازمین کی کل تعداد 6.5 لاکھ تک پہنچ گئی

ممبئی، 29 اگست، 2024 ۔ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی نے کمپنی میں ملازمتوں میں کمی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اسے گمراہ کن قرار دیا۔ مکیش امبانی نے واضح کیا کہ ریلائنس نے دراصل مالی سال 2023-24 میں لاکھوں ملازمتیں شامل کی ہیں۔ وہ ریلائنس کی 47ویں سالانہ جنرل میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ امبانی نے کہا کہ ریلائنس نے کل 1.7 لاکھ نئی نوکریاں دی ہیں۔ کمپنی کے کل ملازمین کی تعداد اب 6.5 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ مالی سال میں کمپنی کی سالانہ رپورٹ میں ملازمین کی تعداد میں کمی دیکھی گئی تھی۔ اس کمی پر مکیش امبانی نے کہا کہ ملازمین کی تعداد میں کمی کی وجہ ملازمین کا کام کے مختلف ماڈل کا انتخاب کرنا تھا نہ کہ ان کی برطرفی۔  روزگار تخلیق کی نوعیت   عالمی سطح  پر  بدل رہی ہے  جس کی خاص  وجہ تکنیکی مداخلت  اور  لچکدار   کاروبار ماڈل ہے۔  اس لیے، صرف روایتی براہ راست روزگار کے ماڈل کے بجائے، ریلائنس ایک نیا ترغیب پر مبنی  انگیجمنٹ  ماڈل اپنا رہا ہے۔ اس سے کمائی کے بہتر مواقع فراہم ہوں گے۔ ملازمین کو کاروبار کرنے میں مدد ملتی ہے اور ان میں انٹرپرائز کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اسی وجہ سے ریلائنس کی طرف سے پیدا ہونے والی کل ملازمتوں میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
مکیش امبانی نے ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کو اولین قومی ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریلائنس کو کئی ایجنسیوں نے ہندوستان کے بہترین آجر کے طور پر درجہ دیا ہے۔ ریلائنس ہندوستان میں سب سے بڑے آجروں میں سے ایک ہے۔

Related posts

جیوکی ’انٹیلی جنٹ شاپنگ کارٹ‘خود بخود بنا دے گی بل

Siyasi Manzar

Israel On Sanjay Raut Statement: سنجے راوت کے بیان پر اسرائیل برہم، سفارت خانانے وزارت خارجہ اور اوم برلا سےکی شکایت

Siyasi Manzar

Dr. Mohamed Ayub Peace Party of India:بلرام پور میں پیس پارٹی کی سوراج ریلی کا انعقاد

Siyasi Manzar