Siyasi Manzar
راجدھانی

Hasan Ahmad ex MLA Congress:برج وپوی وارڈ میں کانگریس کی اہم میٹنگ کا انعقاد

Hasan Ahmed ex MLA Congress:ہمارے ملک کی بنیاد آپسی بھائی چارہ پر قائم ہے: حسن احمد
نئی دہلی:24 دسمبر (ایس ایم نیوز)ہمارے ملک کی بنیاد آپسی بھائی چارہ پر قائم ہے جس میں سبھی مذاہب کے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے رنج و غم، بیاہ شادیوں اور تقریبات میں شرکت کرتے ہیں جس کی روایت صدیوں پرانی ہے اور جس نے بھی آپسی بھائی چار ہ کی صدیوں پرانی روایت کی خلاف ورزی کی ملک افرا تفریح کا شکار ہوا ہے جس کی جاتی جاگتی مثال ملک کے موجودہ حالات ہیں جس میں سبھی مذاہب کے لوگ پریشان ہیں جس کے نتیجہ میں ایک ایسا انقلاب دستک دے رہا ہے جس میں ملک و قوم کے دشمنوں کا خاتمہ یقینی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مصطفی آباد کے ساق رکن اسمبلی و کانگریس کے سینئر لیڈر حسن احمد نے مصطفی آباد کے برج وپوی وارڈ میں کانگریس کی منعقدہ میٹنگ میں کیا۔وہ اس میٹنگ میں بحیثیت مہمان خصوصی تھے اورکراول نگر ضلع کے سیوادل صدر ریاض احمد کی دعوت پر آئے تھے۔حسن احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی جے پی نے141 پارلیمنٹ اراکین کو معطل کر کے پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح کردیا ہے جو ملک کی عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے کیونکہ معطل ارکین پارلیمنٹ عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور بی جے پی نے حزب اختلاف کو پارلیمنٹ سے باہر کر کے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کے سبھی اداروں پر اپنا تسلط قائم کرکے اپوزیشن جماعتوں کا خاتمہ کردینا چاہتی ہے مگر ملک کی اکثریت اورکانگریس کیلئے ناقابل برداشت ہے اور کسی بھی قیمت پر ملک کو ٹوٹنے نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مصطفی آباد حلقہ کے تحت دوکونسلر سبیلہ بیگم اور نازیہ جاویداپنے وارڈ کی تعمیرو ترقی کیلئے ہمہ وقت سرگرم رہتے ہیں اورمیں بھی ان کے ساتھ کھڑا ہوں جبکہ ہم اپوزیش کی حیثیت میں ہونے کے باوجود بھی عومی مسائل کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور یہی وجہ ہے ہمارا عوام میں وقار بلند ہے۔ برج پوری وارڈ کی کونسلر نازیہ جاوید کے شوہر جاوید چودھری نے کہا کہ مصطفی آباد کے تحت برج پوری وارڈ کے نام سے جب سے وارڈ بنا ہے تبھی سے کونسلر نازیہ جاویداپنے وارڈ کے مسائل کا خاتمہ کرنے کیلئے سرگرم رہتی ہیں جبکہ وسائل بھی محدود ہیں لیکن کونسلر شاہدرہ نارتھ زون کی ہفتہ واری میٹنگ میں آواز بلند کرکے میونسپل کارپوریشن افسران کی توجہ برج پوری وارڈ کے مسائل طرف دلانا اپنی ذمہ داری سمجھتی ہیں جس کے مثبت نتائج بھی برآمد ہوتے ہیں جس کے نتیجہ میں برج پوری وارڈ پہلے کے مقابلہ کافی بہتر ہے۔حاجی محمد خوشنود نے کہا کہ مصطفی آباد کی کونسلر اہلیہ سبیلہ بیگم جب سے منتخب ہوئی ہیں تبھی سے مصطفی آباد میں صاف صفائی نظام بہتر سے بہتر ہے جس کی مزید بہتری کیلئے کونسلر کی طرف سے اعلان کرایا گیا ہے کہ جسے بھی صاف صفائی کی شکایت ہو اس کی شکایت 9355897243 کرنے ازالہ کرنے میں تاخیر نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے ترقی کے نام پر فنڈ ملے گا مصطفی آباد کی حالت میں مزید بہتر سدھار ہوگا کیونکہ ہم میاں بیوی نے مصطفی آباد کی تعمیرو ترقی کیلئے وقف کردیا ہے اور یہی وجہ ہے ہم مصطفی آباد میں ہردلعزیز ہیں۔پروگرام کنوینر ریاض حسین نے کہا کہ ہمیں حسن احمدو علی مہدی کی قیادت پر فخر ہے اور مستقبل میں بھی ان کی قیادت میں مصطفی آباد ایک مثالی حلقہ بنے گا۔محمود حسن نصاری،محمد شہزادا،آصف مرزانے بھی اظہار خیال کیا۔اس موقع پر حاجی وسیم ملک،ننھے چودھری،کمال عباس،اقرار، بھورے،محسن مرزا،محمد ادریس،شاہد راناو ڈاکٹر دویندر کے علاوہ بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان موجود تھے۔

Related posts

دہلی فسادمعاملہ: دس ملزمین کو ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر نچلی عدالت نے بری کیا

Siyasi Manzar

دہلی پردیش کانگریس کے صدر اروند سنگھ لولی نے تینوں امیدواروں کا کرایا تعارف ،کہا تینوں امیدوار عوامی لیڈر اور ہردلعزیز ہیں

Siyasi Manzar

دنیا و آخرت کی کامیابی اللہ کے حکم اور نبی ﷺ کے طریقہ میں ہے

Siyasi Manzar

Leave a Comment