Siyasi Manzar
راجدھانی کھیل

"Khel Diwas” by Association for Development of Nizamuddin:ایسو سی ایشن فار ڈیولپمنٹ آف نظام الدین کی جانب سے’’ کھیل دیوس ‘‘

پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر حال میں میں گولڈ اور سلور میڈل جیتنے والی ادیبہ علی نے شرکت کی
نئی دہلی ایسو سی ایشن فار ڈیولپمنٹ آف نظام الدین (اے ڈی این)کی جانب سے نظام الدین بستی کے بچوں کیلئے یک روزہ ’’ کھیل دیوس ‘‘ پروگرام کا انعقاد شیو مندر آئوٹر پارک حضرت نظام الدین میں کیا گیا جس میں 14 سے 20 سال تک کے بچوں نے شرکت کی ۔ بچوں نے کھو کھو ، ریلے ریس ، سائکل ریس جیسے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا ۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر حال میں میں گولڈ اور سلور میڈل جیتنے والی ادیبہ علی نے شرکت کی ۔ تاہم بستی کے بچوں کا حوصلہ بڑھایا ۔واضح رہے کہ ادیبہ علی پیروں سے چل نہیں سکتیں لیکن انہوں کے اندر کچھ کر گزرنے کا بھر پور جذبہ ہے ۔ آج ادیبہ علی بستی حضرت نظام الدین کی نئی نسل کیلئے ایک رول ماڈل ہیں ۔ اس موقع پر مقابلوں میں فرسٹ ، سکینڈ اور تھرڈ آنے والے بچوں کو ادیبہ علی کے ہاتھوں میڈل سے نوازا گیا ۔

Related posts

Jamal Siddiqui:صوفیاء کی حفاظت کرنا بی جے پی کا عزم:- جمال صدیقی

Siyasi Manzar

Iran Culture House:انجمن خطاطان ہند کےزیر اہتمام سے خطاطی کا تیسرا دور شروع، سیکھنے والوں کے لئے سنہرا موقع

Siyasi Manzar

مہاراشٹر کے کسانوں کے قرضہ جات معاف کرتے ہوئے نئے قرض دیئے جائیں :سپریاسولے 

Siyasi Manzar

Leave a Comment