Siyasi Manzar
قومی خبریں

اگرآپ کی عمر18؍سال یا اس سے زائدہے توووٹرلسٹ میں اپنے نام کے اندراج کو یقینی بنائیں:امیرشریعت

 ناموں کے اندراج اور درست کرانے کی آخری تاریخ 9 ؍دسمبر2023ء ہے

21نومبر،حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ امیر شریعت بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ ،سجادہ نشین خانقاہ رحمانی مونگیر و سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ ہمارا ملک جمہوری ہے ،اور یہاں حکومت کا انتخاب کثرت رائے پر ہوتا ہے اور انتخاب میں حصہ لینا سماجی ذمہ داری کے ساتھ ایک دینی فریضہ بھی ہے ،اس کے لیے ضروری ہے کہ ووٹر لسٹ میں ہمارے اور ہمارے خاندان کے افرادکے نام شامل ہوں ،واضح ہو کہ ووٹر آئی ڈی کارڈملک کی شہریت کے ثبوت کے لئے بھی کافی اہمیت رکھتا ہے ،جس کا ہراس شہری کے پاس ہونا نہایت ضروری ہے جس کی عمراٹھارہ سال ہوچکی ہے۔
جیسا کہ آپ حضرات کے علم میں ہے کہ گذشتہ 27؍ اکتوبر2023ء کو چیف الیکشن کمشنر بہار کی ہدایت پر ریاست بہار میں ووٹر لسٹ مہم کا آغاز ہو چکا ہے، جس کا سلسلہ 9 ؍ دسمبر 2023ء تک جاری رہے گا،بہار اورملک کے تمام حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے ناموں کو نئے ووٹر لسٹ میں چیک کر لیں اور کسی بھی غلطی کے ہونے پر وقت رہتے ہوئے مقامی بوتھ لیبل آفیسر (B.L.O)کے ذریعہ یا آن لائن اسے ٹھیک کرالیں اور اپنے گھرکے ایسے افراد جن کی عمر یکم جنوری 2024 ء کو18؍ سال ہو جائے گی ان کے ناموں کو ووٹر لسٹ میں شامل کرادیں اور اس سلسلہ میں بالکل غفلت نہ برتیں ۔

اس سلسلے میں امارت شرعیہ کے حضرات قضاہ،اراکین مجلس شوریٰ ،اراکین ارباب حل و عقد ،ضلع و بلاک اور پنچایت سطح کے صدر و سکریٹری، گاؤں کے نقباء و نائبین ،ذمہ داران مدارس،سماجی کارکنان اور مساجد کے ائمہ حضرات سے خصوصی گذارش ہے کہ اس جانب اپنے حلقہ کے لوگوں کو متوجہ فرمائیں اور جہاں تک ممکن ہو سکے ان کی رہنمائی کریں ۔
ووٹر لسٹ سے متعلق ضروری معلومات درجہ ذیل ہیں:
(1)27 ؍ اکتوبر 2023ء کو نئے ووٹر لسٹ کا ڈرافٹ جاری کر دیا گیا ہے ،پہلے ہر شہری اس جاری کردہ ووٹر لسٹ میں اپنا اور اپنے گھروالوں کے نام چیک کر لیں ۔
(2) نام ،ولدیت ،شوہر کے نام،پتہ،عمر،فوٹومیں غلطی ہونے پر مقامی بوتھ لیبل آفیسر (B.L.O)سے رابطہ کریں ۔یاد رہے کہ ووٹر آئی ڈی کارڈ میں معمولی سے معمولی غلطی کو درست کرانا ضروری ہے،تاکہ کسی بھی سرکاری کاموں میں آپ کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
(3) ایسے افراد جن کی عمر یکم جنوری 2024 ء کو 18؍ سال ہو جائے گی ان کے ناموں کو ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کے لیے مقامی بوتھ لیبل آفیسر (B.L.O)سے ضرور رابطہ کریں۔
(4) ایسی بہوئیں جن کا نام شادی کے بعد اب تک مقامی ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہو سکا ہے ان کے نام شوہر کے نام و پتہ کے ساتھ ضرور جڑوائیں۔
نیا ووٹر لسٹ حاصل کر نے کا طریقہ :
(الف) الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ویب سائٹ http.voters.eci.gov.inسے ڈاؤن لوڈ کریں۔اسی طرح اپنے موبائل/ سائبر کیفے/کمپیوٹرسینٹر سے بھی ووٹر لسٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔
(ب) اپنے بوتھ لیبل آفیسر (B.L.O)سے بھی نیا ووٹر لسٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔
نام جڑوانے یا اصلاح کا طریقہ:
نام جُڑوانے یااس میں اصلاح کرانے کے دو طریقے ہیں ،(1) مقامی BLO کے ذریعہ اور(2) آن لائن ،سب سے بہتر اور آسان طریقہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ http.voters.eci.gov.in پر آن لائن درخواست دیں ،ووٹر ہیلپ لائن ایپ’’ پلے اسٹور ‘‘سے ڈاؤن لوڈ کریںاور اس سے آن لائن درخواست دیں ،آن لائن درخواست دینے پر فوراً اس کا حوالہ نمبر اور درخواست نمبر درخواست دہندہ کو مل جائے گا جس کا استعمال ضرورت کے لحاظ سے کی جا سکتی ہے ،درخواست نمبر کو محفوظ رکھیں۔
آن لائن درخواست کے بعد اس کی اطلاع BLO کو ہو جائے گی اور وہ اس کاروائی کو آگے آفیسر تک بڑھادیں گے ،کسی کمی پر آپ کو مطلع کر دیا جائے گا۔

Related posts

Imran Pratapgarhi:تلنگانہ میں کانگریس بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی

Siyasi Manzar

حرمین شریفین کی شایان شان تعمیر وتوسیع سعودی حکومت کا قابل فخر کارنامہ:عبدالحکیم مدنی

Siyasi Manzar

مسجد اہلحدیث و مدرسہ عربیہ بحرالعلوم نصیب اللہ کمپاؤنڈمیں طلباء کے سالانہ انجمن کا انعقاد کیا گیا

Siyasi Manzar

Leave a Comment