Siyasi Manzar
راجدھانی

ایران کلچرہاؤس میں خطاطی کلاس کا آغاز Iran Culture House

کلاس25 نومبر سے شروع ہوجائے گی

نئی دہلی15 نومبر۔ایران کلچرہاؤس نئی دہلی میں انجمن خطاطان ہند کے باہمی اشتراک سے خطاطی کا تیسرا دور شروع کیا جارہا ہے۔جس کی مدت تین ماہ ہوگی ۔اس میں ابتدائی اور ایڈوانس دونوں سطح کی خطاطی سکھائی جائے گی۔جس کے لئے فارم بھر نے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ خواہش مند حضرات ایران کلچرہاؤس نئی دہلی میں 01123383233رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ خطاطی ایک بہترین اوراہم فن ہے۔ اس فن کے ماہرین کو دنیا نے بڑی قدرو اہمیت دی ہے اور فن خطاطی ، اسلامی تہذیب کا ایسا آئینہ ہے۔
انجمن خطاطان ہند کے صدر جناب انیس صدیقی نے کہا کہ اپنے ادب اور ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے فن خطاطی کا سیکھنا ضروری ہے ۔ تمام طلبہ وطالبات کے لئے ہماری کوشش رہتی ہے کہ اس فن کو سیکھیں اوراسے زندہ رکھیں اس کوسیکھنے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔

Related posts

 قومی سلامتی کے مشیر اجیتڈووال اگلے ہفتے روس کا دورہ کریں گے:ذرائع

Siyasi Manzar

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی غالب تقریبات 22 تا 24 دسمبر

Siyasi Manzar

دہلی میں لیفٹننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے آئی ای سی وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Siyasi Manzar

Leave a Comment