Siyasi Manzar
قومی خبریں

نیتا امبانی کی 60ویں سالگرہ پر’’ انّ سیوا‘‘ کا اہتمام

 ملک بھر میں تقسیم کئے  گئے 1.4 لاکھ فوڈ پیکٹ

 نیتا امبانی نے اپنی سالگرہ 3 ہزار پسماندہ کمیونٹی کے بچوں کے ساتھ منائی

نئی دہلی، 02 نومبر 2023 ۔ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن، نیتا امبانی نے یکم نومبر کو اپنی 60ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر انّ سیوا کے تحت 15 ریاستوں کے 1.4 لاکھ لوگوں کو کھانا  کھلایا  گیا۔ انّ سیوا کے ذریعے تقریباً 75 ہزار لوگوں کو پکا ہوا کھانا پیش کیا گیا۔ چنانچہ تقریباً 65 ہزار روپے کا کچا راشن تقسیم کیا گیا۔

بچوں، بوڑھے گھروں میں رہنے والے بزرگوں، یومیہ اجرت کمانے والے، ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لوگوں، جذام کے مریضوں اور خصوصی ضروریات والے لوگوں کو کھانا پیش کیا گیا۔ کھانے کی تقسیم سے لے کر مختلف مقامات پر گرما گرم کھانا پیش کرنے تک تمام کام ریلائنس کے رضاکاروں نے انجام دیا۔ نیتا امبانی نے اپنی سالگرہ پسماندہ معاشرے کے تقریباً 3000 بچوں کے ساتھ منائی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ کورونا وبا کے دوران نیتا امبانی کی ریلائنس فاؤنڈیشن نے انّ سیوا کے نام سے اس وقت کا سب سے بڑا کھانا تقسیم کرنے کا پروگرام چلایا تھا۔ فاؤنڈیشن کے مطابق نیتا امبانی کی سالگرہ پر کھانے کی تقسیم اسی روایت کی توسیع ہے۔
نیتا امبانی نے تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے، کھیل، فن اور ثقافت کے شعبوں میں اپنے نام کے لیے بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کی قیادت میں ریلائنس فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں 7 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔

Related posts

مولانا ابو الکلام آزاد مذہبی امور کے ماہرہونے کے ساتھ ہی سیکولر بھی تھے: ڈاکٹر اکھلیش Maulana Abul Kalam Azad

Siyasi Manzar

تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین تلنگانہ وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کے انتخابی مبصر منتخب

Siyasi Manzar

ریلائنس نے 1.7 لاکھ نئی نوکریاں دیں ملازمین کی کل تعداد 6.5 لاکھ تک پہنچ گئی

Siyasi Manzar

Leave a Comment