پاکوڑ جھارکھنڈ8مئی(ایم اے انصاری)پاکوڑ سے حاجیوں کا قافلہ روانہ ہوا رشتہ داران اور انکے چاہنے والوں نے بڑے جوش وخروش کے ساتھ انہیں رخصت کیاملی اطلاع کے مطابق آج پاکوڑ ضلع کے منی رامپورنیا آنجنا فرسا جھیکرہاٹی علی گنج گوندہائی پور دیوتلہ مہیش پور توڑائی بیبت پور ودیگر مقامات سے 49 حاجیوں کا قافلہ مکہ کےلئے روانہ ہواجیسا کہ آصف علی حج کوڈینیٹرضلع پاکوڑ نے بتایا انہوں نے کہا کہ اچانک حج کمیٹی آف جھارکھنڈ نے خبردی اورکولکاتہ سے حاجیوں کی روانگی کی اطلاع دی گئی ضلعی انتظامیہ نے آنا فانا تمام حاجیوں کی اس کی جانکاری دی اورگذشتہ رات ہی سے گوڑ ایکسپریس سے اورآج صبح انٹرسٹی ایکسپریس تیبھاگا ایکسپریس سے تمام حاجی کولکاتہ پہنچ چکے ہیں جہاں آئندہ کل ان تمام حاجیوں کو صبح کے طیارہ سے جدہ بھیجاجائےگاذکر رہے کہ کل شام ہی سے عبدالصمد کڑیوڈیہ کی دولت خانہ میں ان کے رشتہ داران اور متعلقین کے بھیڑلگی رہی رامپور بڑتلہ منجھلاڈیہ موہنپور بیچ محل تکلوڈیہ گوبندپور ہرنپور شرشاہ ودیگر مقامات سے ملنے والوں کا ہجوم موجودتھا موقع پرمولانا معین الدین اصلاحی امام وخطیب عیدین علاقہ بڑپوکھر مولانا عبدالشہید اصلاحی بڑاسوناکوڑکے الفلاح سے شیخ عبیداللہ سلفی شیخ اسلم حقانی شیخ اجمل سلفی کھجریا رامپور کے الحاج دولت مومن کے علاوہ سجاد انصاری عزیز الاسلام اسحق انصاری جاوید انصاری سکریٹری جامع مسجد ہرنپور مبارک انصاری بھی حاضرتھے جبکہ عبدالصمد صاحب اپنی اہلیہ شکیلہ خاتون سمیت صبح 8 بجے پاکوڑ نکلے پاکوڑ ریلوے اسٹیشن تک ساتھ میں انکے احباب کی ایک بڑی تعداد رہیکولکاتہ جانے کےلئے تیبھاگا ایکسپریس صحیح وقت پر پاکوڑ پہنچی اوراحباب وعقیدت مندان نے دعاؤں کے ساتھ عبدالصمد صاحب اورانکی اہلیہ شکیلہ خاتون بڑتلہ کے تمیز الدین انصاری اور انکی اہلیہ حمیدن بی بی کو وداع کرحج کےلئے روانہ کیا۔