Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

ناانصافی کے خلاف سنگھرس ہی لوک بندھو راج نارائن جی کو خراج عقیدت : شاہنواز قادری

راج نارائن جی کی 106ویں یوم پیدائش لوک بندھو راج نارائن ٹرسٹ کے دفتر میں منائی گئی

لکھنؤ:23 نومبر (پریس ریلیز) لوک بندھو راج نارائن کی 106 ویں یوم پیدائش لوک بندھو راج نارائن ٹرسٹ کے دفتر میں منائی گئی ۔ اس موقع پر مقررین نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ملک میں فرقہ وارانہ اور ذات پات کی بنیاد پر انتقامی کارروائیاں کررہی ہے جس کی وجہ سے ملک کا جمہوری ڈھانچہ تباہ ہوچکا ہے۔ جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے ، اس صورتحال میں لوک بندھو کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے ، اس پوزیشن میں نئی نسل کو ان کی عوامی تحریک سے روشناس کرانا بھی انہیں حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔لوک بندھو راج نارائن ٹرسٹ کے چیئرمین جناب شاہنواز احمد قادری نے موجودہ فلسطین اسرائیل جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے یاد دلایا کہ حکومت ہند نے 1950 میں ہی اسرائیل کو رسمی طور پر تسلیم کیا تھا لیکن 1992 تک سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوئے تھے۔ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے سوال پر 1964 میں لوک سبھا میں ڈاکٹر لوہیا نے شدید احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ ’’اسرائیل کا قیام پرامن ایشیاء کے سینے میں خنجر کی طرح ہے۔‘‘اس سوال پر 9 جون 1976 کو راجیہ سبھا میں اپنا احتجاج درج کرواتے ہوئے راج نارائن جی نے کہا تھا کہ ’’ہم سوشلسٹ فلسطین کی آزادی کے حق میں ہیں، اس لیے ہم اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ ملک کے معاملے پر فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر لینا چاہیے۔اس موقع پرجناب پرویز انصاری ، محمد قمر عالم ایڈوکیٹ ، ندیم اقبال ، مشری لال ورما ، محمد فاران ، کفایت اللہ خان ندوی ، نیر احتشام ، محمد رضوان احمد ، محمد عدنان ، سنجیو سنگھ اور نیر اعظم سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

Related posts

بزرگ صحافی رضوان اللہ کی حیات و خدمات پر مبنی کتاب ’ذکرِ رضوان اللہ‘ کا اجرا

Siyasi Manzar

سماجی جمہوریت ہی ہندوستان کو انصاف، مساوات اور بھائی چارے کے اصولوں پر مبنی مستقبل کی طرف لے جائے گی: محمد شفیع

Siyasi Manzar

مدرسہ امداد الغرباء بلوا روتہٹ نیپال کا جلسہ دستار بندی بحسن وخوبی اختتام پذیر

Siyasi Manzar

Leave a Comment