باغپت(پریس ریلیز) اشرف آباد گراؤنڈ میں جی ایس فاؤنڈیشن کے قومی صدر گڈو چوہان کی طرف سے "مودی متر” مہم کے تحت "مودی متر” پروگرام کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے پروگرام سے خطاب کیا۔ پروگرام میں مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے ضلع بھر کے معزز افراد کو "مودی متر” سرٹیفکیٹ تقسیم کی اور انہیں وزیر اعظم نریندر مودی سے جوڑا۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اب کی بار400 سے پار کے نعرے گونجے۔ قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے چند مہینوں بعد ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاری کر لی ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی ملک بھر میں مختلف پروگرام منعقد کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔
اس دوران بی جے پی اقلیتی مورچہ ’’مودی متر‘‘ کی خصوصی مہم کے ذریعے مسلمانوں کو پارٹی سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ذرائع کی مانیں تو اس بار بی جے پی نے مسلم ووٹروں تک پہنچنے کے لیے کئی خاص منصوبے بنائے ہیں۔ اس موقع پر قومی صدر جمال صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ ’’مودی متر‘‘ مسلم ووٹروں کو بی جے پی سے جوڑنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ’’مودی متر‘‘ کی تقرری کا کام پارٹی کی اقلیتی مورچہ یونٹ کو سونپا گیا ہے۔مودی متر اپنے علاقے کے ہر گھر پہنچیں گے۔ وہ مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو مودی حکومت کی جانب سے ان کے لیے شروع کی گئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دیں گے۔ اس کے لیے مسلم علاقوں اور نشستوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں اتر پردیش، مغربی بنگال اور بہار کے زیادہ سے زیادہ اضلاع کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی نے ملک میں ترقی کا جو جال بچھایا ہے وہ ابھی نوجوانی کے مرحلے میں ہے۔ اس لیے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو جیتنا ضروری ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ بی جے پی آرہی ہے۔ بی جے پی کسی ذات یا مذہب کی پارٹی نہیں ہے۔ یہ ایک پارٹی ہے جوسب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ کے بنیادی منتر پر چل رہی ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اقلیتی سماج کا جھکاؤ بی جے پی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔