Siyasi Manzar
کھیل

ارریہ میں بیڈ مینٹن کی ٹریننگ کےلئے کھیلو انڈیا اسمال سینٹر کا افتتاح

بچے اور بچیاں بیڈ مینٹن کی ٹریننگ حاصل کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور اپنےضلع کا نام روشن کریں گے:- ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ۔
ارریہ /”کھیلو انڈیا پروگرام” حکومت ہند کے تحت بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی پٹنہ بہار کے زیراہتمام ارریہ ضلع انتظامیہ ارریہ کے تعاون سے گزشتہ دنوں انڈور اسٹیڈیم ارریہ میں بیڈمنٹن کی ٹریننگ کے لئے "کھیلو انڈیا اسمال سینٹر کا سب ڈویژنل آفیسر ارریہ شری نونیل کمار، ضلع پبلک ریلیشن آفیسر ارریہ مسز سونی کماری اور ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر کم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فزیکل ایجوکیشن ارریہ محمد عاکف وقاص نے مشترکہ طور پر ربن کاٹ کر باقاعدہ اس کا افتتاح کیا۔
اس اسمال سینٹر کے ذریعے 30 بچوں کو بیڈمنٹن کی ٹریننگ دی جائے گی۔  فزیکل ایجوکیشن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد عاکف وقاص نے کہا کہ مسٹر روپیش کمار کو بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی پٹنہ نے بطور ٹرینر ارریہ کے مختص بچوں اور بچیوں کو بیڈ مینٹن کی ٹریننگ دینے کے لئے یہاں بھیجا ہے، جو ہر روز صبح اور شام کو دو شفٹوں میں ٹریننگ دینے کے عمل کو سرانجام دیں گے۔  اس موقع پر نوشاد عالم، متھن کمار، پردیپ کمار، فاروق عمر، ریتک کمار اور دیگر فزیکل ٹیچرز اور اہلکار موجود تھے۔واضح رہے کہ "کھیلو انڈیا پروگرام” جو حکومتِ ہند کے تحت بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی پٹنہ بہار کے زیرِ اہتمام ارریہ ضلع میں ہورہاہے، یہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ محترمہ عنایت خان کی کوششوں سے ممکن ہوپایاہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ محترمہ عنایت خان کا مقصد یہ ہے کہ یہاں کے بچے اور بچیاں ٹریننگ حاصل کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور یقیناً اس سے ضلع کا نام روشن ہوگا۔

Related posts

"Khel Diwas” by Association for Development of Nizamuddin:ایسو سی ایشن فار ڈیولپمنٹ آف نظام الدین کی جانب سے’’ کھیل دیوس ‘‘

Siyasi Manzar

بی سی سی آئی پر الزام: بھارت نیوزی لینڈ سیمی فائنل کی پچ تبدیل کر دی گئی

Siyasi Manzar

انڈیا نے جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے ہرایا

Siyasi Manzar

Leave a Comment