Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

کانگریس کے قدآور لیڈرچودھری متین احمد کو شمال مشرقی لوک سبھا کے مضبوط دعویدار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے

نئی دہلی:5 نومبر(ایس ایم نیوز) دہلی وقف بورڈ کے سابق چیئرمین،دہلی جل بورڈ کے سابق وائس چیئرمین، سیلم پور اسمبلی حلقہ سے پانچ بار رُکن اسمبلی رہ چکے اے آئی سی سی کے ڈیلی گیٹ چودھری متین احمد کا یومِ پیدائش  5 نومبر کو بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ کانگریس لیڈر چودھری متین احمد کی رہائش گاہ پر صبح سویرے ہی کانگریس پارٹی کے لیڈروں، عہدیداروں اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جو کہ خبر لکھے جانے تک جاری رہا۔کانگریس لیڈر چودھری متین احمد کے یوم پیدائش پر کانگریس کے لوگوں میں بہت زیادہ جوش و خروش نظر آرہا تھا کیونکہ چودھری متین احمد کو شمال مشرقی لوک سبھا کے بہت مضبوط دعویدار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔چودھری احمد ایک سیکولر شخص ہیں، تمام مذاہب کے لوگ چودھری صاحب کی بہت عزت کرتے ہیں۔اس مبارک موقع پرشمال مشرقی لوک سبھا کے کانگریس لیڈر چودھری صاحب کو مبارکباد دینے آئے۔متین احمد کو شمال مشرقی لوک سبھا میں ہندو مسلم اتحاد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔تمام معزز مہمانوں کا استقبال بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد اور دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے  کیا، اس موقع پر لوگوں نے چودھری متین احمد کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ متین احمد عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت موجود رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پورے شمال مشرقی لوک سبھا میں ان کے  جیسا قدآور لیڈر نظر نہیں آتا۔  متین احمد آج بھی بلا ناغہ روزانہ صبح و شام اپنے دفتر میں بیٹھ کر عوام کے مسائل سنتے ہیں۔تاہم ان کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Related posts

علم وعرفان کا ایک اور آفتاب غروب ہوا مولانا اشرف الحق رحمانی صاحب کا ہوا انتقال پر ملال

Siyasi Manzar

حافظ محمد ذوالقرنین کے تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر دعائیہ نشست کا انعقاد۔

Siyasi Manzar

تصوف ایک روشنی کی مانند ہے جو تشدد سے خوفزدہ دنیا کو روشنی دکھا سکتا ہے: جمال صدیقی

Siyasi Manzar

Leave a Comment