Siyasi Manzar
قومی خبریں

پورے عالم سے ہزار افراد عمرہ کے لئے بن رہے ہیں شاہی مہمان :نثاراحمدمدنی بھیونڈی

بھیونڈی،مہارشٹرا (پریس ریلیز)سعودی عرب دنیا کا وہ ایسا واحد ملک ہے جس کا دستور کتاب وسنت ہے جسے حرمین شریفین کی مثالی خدمت،تعمیر وتوسیع اورحجاج ومعتمرین کے لیے ہر طرح کی راحت رسانی کی خاطر اپنی پوری طاقت جھونک دینا باعثِ فخر وسعادت ہے اسلامی وانسانی بنیادوں پر ناگہانی مصائب،ملت اسلامیہ کی فلاح و بہبود کی خاطر مساجد ومدارس ،دعوتی مراکز اوردیگر اسلامی کاز سے متعلق ملک عبد العزیز رحمہ اللہ کے دور سعید سے لیکر اب تک بے مثال خدمات ناقابل فراموش اور باعثِ رشک ہیں ،مختلف یونیورسٹیوں میں 170سے زائد ممالک کے طلبہ کی ایک کثیر تعداد ہرسال فارغ ہوکر دین اسلام کی تبلیغ واشاعت، درس وتدریس ،افتاء وقضاء،امامت وخطابت اور دیگر میادین میں اپنی عظیم ہمہ جہت خدمات پیش کرتے ہیں علاوہ ازیں پوری دنیا میں مصاحف،متعدد زبانوں میں تراجم قرآن ،شرعی مراجع ومصادر کی طباعت کرکے ان کی توزیع کے علاوہ پچھلے کئی سالوں سے پابندی کے ساتھ پوری دنیا سے سینکڑوں علماء،مدرسین ودعاۃ،مفتیان اور دانشوران قوم وملت کی شاہی خرچ پرحج وعمرہ کی میزبانی کی روایت پورے شان بان کے ساتھ جاری اور ساری ہے۔ زائرین اور حجاج کرام کے قافلے اور اسی طریقے سے ان کی حفاظت اور باسہولت تمام ارکان حج کی ادائیگی کے لیے سعودی حکومت نے جو انتظامات کئے ہیں وہ مثالی ہیں ۔برسوں سے سعودی عرب کی یہ روایت ہے کہ وہاں کے غیور اور بےلوث شاہان مملکت ہمیشہ سے عالم اسلام کے چیدہ اور نمائندہ علماء، اہل علم اور میدان دعوت اور میدان تعلیم و ثقافت سے جڑے ہوئے لوگوں کی حج اور عمرے کے لیے میزبانی کرتے تو رہتے ہیں البتہ خاص طور پر پچھلے سال خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز حفظہ اللہ کی طرف سے ایک بڑے وفد کی پوری دنیا سے ضیافت کی گئی تھی اور انہیں حج بیت اللہ کی سعادت ملی تھی سعودی عرب کی مذہبی وزارت کی اطلاع کے مطابق امسال 2024ءمیں بھی پوری دنیا سے ایک ہزار لوگوں کو خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے جلد ہی مذہبی امور کی ترتیب اور تنسیق کے ساتھ عمرے کے لیے ان شاءاللہ العزیز یہ حسین موقع دیا جائے گا۔اورامید کامل وقوی ہے کہ حج کے لئے بھی ایسے ہی اعلان ہوگا۔خادم الحرمین شریفین شاہ مکرم سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے اس کی موافقت کوئی نئی بات نہیں ہے یہ اس حکومت کی ہمیشہ سے دیرینہ روایت رہی ہے۔ الحمدللہ عمرے کے تعلق سے جو اطلاع مذہبی وزارت کی طرف سے آئی ہے اس پر خادم الحرمین شریفین اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان آل سعود حفظہ اللہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے قابل صد مبارکباد پیش ہو۔یہ باتیں ممبی کے معروف عالم دین اور جامعۃ التوحید بھیونڈی کے شیخ الجامعہ اوراستاذ شیخ نثار احمد مدنی نے جاری کی ہیں اورساتھ ہی اللہ رب العالمین سے دعا کی کہ اللہ رب العالمین سعودی عرب کی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں امت مسلمہ اور عالم اسلام کی مثالی خدمت کے لیے ہر طرح کا صلہ اور بہترین بدلہ دنیا اور آخرت میں عطا فرمائے۔ ہم اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ان کے خلف الصدق عزت مآب ولی عہد محمد بن سلمان آل سعود اورمذہبی امور کی وزارت کے عزت مآب وزیر شیخ عبد اللطیف آل الشیخ اور تمام ذمہ داران حفظہم اللہ جمیعا کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان کے اس اعلان پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ رب العالمین سے دعا گو ہیں کہ اللہ رب العالمین تمام لوگوں کو اس کا بہترین بدلہ دنیا اور آخرت میں عطا فرمائے اور مملکت توحید کی حفاظت فرمائے۔اوراسےحاسدین کے حسد سے محفوظ فرمائے اور اللہ کرے ان کی یہ خدمت ہمیشہ جاری اور ساری رہے اور امت مسلمہ اور عالم اسلام کے مستحقین کو اور علمی اور ثقافتی میدان سے جڑے ہوئے لوگوں کو یہ فائدہ ہمیشہ پہنچتا رہے آمین یارب العالمین

Related posts

جشن اڈما۔ 2023 کی تقریب افتتاح میں ڈھائی سو سالہ نامور طبّی خاندان کے لائق و فائق جانشیں کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا

Siyasi Manzar

متحدہ عرب امارات اور ہندوستان سرسبز اور خوشحال مستقبل کی تشکیل میں شراکت دار:مودی

Siyasi Manzar

Dr. Mohammad Ayub :اسمبلی انتخاب میں تین صوبوں کے نتائج پر مسلمانوں کو نظرثانی کی ضرورت :ڈاکٹر ایوب

Siyasi Manzar

Leave a Comment