Siyasi Manzar
کھیل

نیوزی لینڈ کی جیت سے پاکستان کے خواب چکنا چور… سیمی فائنل کا لائن اپ تیار

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

جمعرات 9 نومبر، ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں شکست دے کر اپنے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو مزید روشن کردیا ہے۔
جمعرات کو بنگلورو کے چنا سوامی سٹیڈیم میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے صرف 172 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ بلیک کیپس نے 24 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
اننگز کی شروعات سے ہی سری لنکا کی بیٹنگ لائن نیوزی لینڈ کے بولرز کے سامنے لڑکھڑاتی ہوئی نظر آئی اور ٹاپ آرڈر میں اوپنر کوشل پریرا کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین کریز پر زیادہ دیر رُک نہیں سکا۔
کوشل پریرا نے 28 گیندوں پر 51 رنز کی تیز جارحانہ اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ نویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے مہیش ٹھیکشانا نے 91 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 10 اوورز میں 37 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ لوکی فرگیوسن اور مچل سینٹنر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے نے 45، رچن رویندرا نے 42 اور ڈیرل مچل نے 43 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز نے دو جبکہ مہیش ٹھیکشانا اور دشمنتھا چمیرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ورلڈ کپ میں اب تک سیمی فائنل کے لیے چار میں سے تین ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں جن میں میزبان انڈیا، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔
میگا ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہے۔
اگر پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو اس وقت نیوزی لینڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ اور بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پاکستان اور افغانستان سے اوپر ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے آٹھ، آٹھ پوائنٹس ہیں۔ نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد اُن کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔
اب اگر پاکستان کو سیمی فائنل میں جانا ہے تو اسے اپنے آخری میچ میں انگلینڈ کو 287 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔
وہیں افغانستان کو بھی اپنے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔ لیکن افغانستان کو باہر سمجھنا چاہیے، کیونکہ یہ اس کے لیے بھی ناممکن ہوگا۔ ایسے میں نیوزی لینڈ کا دعویٰ زیادہ مضبوط ہے۔

Related posts

کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میچ آج دوپہر دو بجے سےہوگاشروع دو عالمی چیمپئن ٹیم کے درمیان IND vs AUS Final

Siyasi Manzar

India vs Australia : انڈیا نے ٹی-20 سیریز پر کیا قبضہ، آسٹریلیا کو چوتھے ٹی-20 میں شکست

Siyasi Manzar

ارریہ میں بیڈ مینٹن کی ٹریننگ کےلئے کھیلو انڈیا اسمال سینٹر کا افتتاح

Siyasi Manzar

Leave a Comment