Siyasi Manzar
قومی خبریں

نئی نسل کو وسیع النظری کے ساتھ اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنا چاہئے

’اعتراف خدمات ایوارڈ2023‘ پروگرام سے مولانا ابوالعاص وحیدی و دیگرعلما ء کا خطاب ،مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں دعاؤں کی اپیل

تلسی پور ،بلرامپور 10؍نومبر ضلعی جمعیت اہل حدیث تلسی پور ضلع بلرامپور کے تحت گراؤنڈ مسجد ضلعی جمعیت اہل حدیث پوروا تلسی پور ضلع بلرام پورمیں ’اعتراف خدمات ایوار 2023‘ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں ضلع بلرام پور کی اہم شخصیات کی تدریسی، تصنیفی، تالیفی، دعوتی، رفاہی اور سماجی خدمات کو اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازی ایوار سے نوازا گیا، اس موقع پر علمائے کرام نے پروگرام سے خطاب کیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولاناابوالعاص وحیدی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کو عام کرنے میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و فقہا ء نے الگ الگ طریقے سے اپنی خدمات پیش کی ہیں جنہیں مثبت فکر کے ساتھ نئی نسل کو مطالعہ کرنا چاہئے جس قدر ہم وسیع النظر ہو کر اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کریں گے اتنی زیادہ مثبت نتائج برآمد کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ہندوستان میں بیٹھ کر بڑے بڑےاجلاس، تقسیم انعامات و ایوارڈ کا حصہ بن رہے ہیں لیکن فلسطینی عوام بیت المقدس کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں۔اگر ہم ان کے لئے کچھ نہیں کر سکتے توکم از کم ان کی تائید اور ان کے حق میں اللہ تبارک و تعالی سے دعا توکرہی سکتے ہیں۔
مولانا ابو اسعد قطب محمد اثری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئی نسل کو قرآن سمجھ کر پڑھنے کا عادی بنایا جائے تاکہ قرآنی آیات جب جب ان کے سامنے پڑھی جائیں تو ان کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں اور اللہ رب العزت کے احکامات اور تاکیدات کا احساس کر سکیں۔ ان کے علاوہ مختلف علمائےکرام نے حالات حاضرہ کے تناظر میں غور وفکر کرنے اور نئی نسلوں کی اصلاح وتربیت کے لئےلائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیا۔ اس دوران جمعیت کی فکروں پر اہم خدمات انجام دینے والےفضیلۃ الشیخ الدکتور اقبال احمد مدنی بسکوہری (اعزازی ایوارڈ برائے تدریسی، تصنیفی، تالیفی و دعوتی خدمات)، مولانا عبدالمعید مدنی (اعزازی ایوارڈ برائے تدریسی، تصنیفی و دعوتی خدمات)،مولانا عبدالمعین عبدالوہاب مدنی (اعزازی ایوارڈ برائے تدریسی، تالیفی و دعوتی خدمات)، مولاناصغیر احمد عبد الغنی سراجی (اعزازی ایوارڈ برائے تدریسی، تالیفی و دعوتی خدمات)، مولاناابو اسعد قطب محمد اثری (اعزازی ایوارڈ برائے تدریسی، تصنیفی، دعوتی و رفاہی خدمات)، مولاناعبدالرزاق عبد الغفار سلفی(اعزازی ایوارڈ برائے تصنیفی، دعوتی و رفاہی خدمات)،مولانا منصور احمد مدنی (اعزازی ایوارڈ برائے تالیفی ، دعوتی و رفاہی خدمات) مولاناعبدالعزیز حبیب اللہ سلفی (اعزازی ایوارڈ برائے تدریسی، دعوتی و جماعتی خدمات)،مولاناعبدالعلیم مدنی (اعزازی ایوارڈ برائے تدریسی، دعوتی و رفاہی خدمات)، مولاناخلیل احمد یوسفی (اعزازی ایوارڈ برائے جماعتی،سماجی و رفاہی خدمات) ، الحاج صلاح الدین خاں (اعزازی ایوارڈ برائے جماعتی و سماجی خدمات)، مولانا عطاء اللہ سلفی (اعزازی ایوارڈ برائے تدریسی، دعوتی و رفاہی خدمات) ، مولاناحکیم سمیع اللہ ریاضی(اعزازی ایوارڈ برائے تصنیفی، تالیفی و دعوتی خدمات)،مولانا عبداللہ حسن سلفی(اعزازی ایوارڈ برائے تدریسی و دعوتی خدمات)، مولاناعبدالرب ریاضی(اعزازی ایوارڈ برائے تصنیفی، دعوتی و دینی خدمات) اور منشی ابو رحمت خاں (اعزازی ایوارڈ برائے جماعتی و سماجی خدمات)کو شال اوڑھا کر اور مومنٹو پیش کر کے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا گیا۔ اخیر میں ناظم ضلعی جمعیت مولانا زبیر احمد عبدالمعبود مدنی نے سبھی علمائے کرام اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور ضلعی جمعیت اہل حدیث کی کار کردگی کا خاکہ پیش کیا۔ اس دوران پروگرام کے کنویز عقیل احمد خاں اور محمد ظفرعبدالرؤف محمدی کے علاوہ مولانا انعام اللہ سلفی، محمد خلیل ،نور الحسن سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے۔
گزشتہ کئی سالوں سے علالت کے باوجود اسلامی تعلیمات کے تئیں اپنی خدمات پیش کرنے والے مولانا عبدالرؤف خاں ندوی کے گھر پہنچ کر فضیلۃ الشیخ ابوالعاص وحیدی اور فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق عبد الغفار سلفی نے مولانا موصوف کی عیادت کی اور مختلف علمی وفکری موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا عبدالرؤف ندوی علالت کے باوجود اب تک تقریباً دو درجن کتابیں لکھی ہیں اور مسلسل لکھ رہے ہیں۔

Related posts

بلڈورزکارروائی معاملہ سپریم کورٹ کی ھدایت کے پیش نظرگائیڈلائنس طے کرنے کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے مشورہ کا مسودہ تیار

Siyasi Manzar

نہیں ہوسکے گی بیلٹ پیپر سے ووٹنگ

Siyasi Manzar

تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین تلنگانہ وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کے انتخابی مبصر منتخب

Siyasi Manzar

Leave a Comment