Siyasi Manzar
قومی خبریں

ملک کے بڑے اسپتالوں کی طرح ہمارے اسپتال میں سہولیتیں مہیا ہوں گی:ڈاکٹر ایوب

انتہائی کم پیسوں میں مریضوں کا علاج کیاجائے گا،انڈو امریکن ہاسپیٹل کی افتتاحی تقریب پر بڑی تعدادمیں لوگوں کی شرکت

سنت کبیرنگر،25دسمبر(سیاسی منظر نیوز) ہماری کوشش ہے کہ مریضوں کو جو سہولتیں ملک کے بڑے اسپتالوں میں دستیاب ہیں وہ ساری سہولتیں ہمارے ’’انڈو امریکن ہاسپیٹل‘‘ میں موجود ہیں۔ ہمارے اسپتال میں موجودہ دور کی جدید ٹیکنالوجی کا فقدان نہیں رہے گا ہماری کوشش ہے کہ انتہائی کم پیسوں میں مریضوں کا بہتر علاج کیا جائے۔ فی الحال جوٹیکنالوجی ہمارے ’’انڈو امریکن ہاسپیٹل‘‘ میں موجود ہے وہ گورکھپور، اور بستی کمشنری کے کسی بھی اضلاع میں نہیں ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ملک کے بڑے اسپتالوں کے مساوی ہی ہمارے اسپتال میں بھی علاج مہیا رہے۔ اس کیلئے ڈاکٹروں کا انتخاب کیا جارہا ہے۔ جلد ہی مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک پوری ٹیم اسپتال میں 24 گھنٹے موجودر ہے گی۔ یہی ہماری تمنا ہے کیونکہ ہم سب نرم دل تو ہوسکتے ہیں لیکن سنگ دل نہیں ہوسکتے۔ یہ سب باتیں پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر محمد ایوب نے ضلع کے لکھنؤ-گورکھپور ہائی وے پر نزد ٹیما رحمت واقع ’’انڈو امریکن ہاسپیٹل‘‘کی افتتاحی تقریب کے دوران کہیں۔ اسپتال کا افتتاح شمیم الفاطمہ زوجہ ڈاکٹر ایوب اور انجم پروین زوجہ محمد عالم نے فیتہ (ربن) کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اور سماجی کارکنان موجود تھے۔ اس کے علاو ہ ریاست کے گوشے گوشے سے بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور سماجی کارکنان موجود رہے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر محمدایوب کے شیدائی بھی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ ڈاکٹر ایوب کے دونوںبیٹے ڈاکٹر امان اور انجینئر عرفان

نیشنل ہائی وے واقع مین گیٹ پر کھڑے ہوکر آنے والے مہمانوں کا استقبال کرتے دکھائی دیئے۔
تقریب کیلئے پورے اسپتال کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیاتھا۔ اس دوران ڈاکٹر محمد ایوب نے کہاکہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر اسپتال پر لوگوں کی آمد ہوئی۔ ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ یہ زمانے سے دیکھا جا رہا ہے کہ بہت سے ایسے بیمار ہیں جس کے پاس علاج کرانے کیلئے پیسہ نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ زمین پر بیماری کی حالت میں ایڑیاں رگڑ کر زندگی اور موت کے درمیان وقت گزار رہے ہیں، یہ صحتمند معاشرے کیلئے اچھانہیں ہے۔ ان سب مصیبتوں کو دیکھ کر ہماری دلی خواہش تھی کہ ان غریب اور موذی مرض میں مبتلا بیماروں کا علاج انتہائی کم پیسوں میں کیا جائے۔ اسی وجہ سے میں نے اس پسماندہ علا قے کو اپنے اسپتال کیلئے منتخب کیا اور ایک بڑا اسپتال آج وجود میں آچکا ہے۔ جہاں مریضوں کیلئے تمام طرح کی سہولتیں مہیا ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے اسپتال میں اوپی ڈی کاانتظام مفت میں کیا گیا ہے۔ 10 روپیہ رجسٹریشن چارج رکھا گیا۔ ایمر جنسی خدمات کا خاص اہتمام کیاگیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اسپتال میں مہیا سہولتوں کافائدہ اٹھائیں۔ اس موقع پرانجینئر محمد عرفان، ڈاکٹر امان ، نگر پنچایت مگہر کے چیئر مین نور الزمان انصاری،ایم ایس پی لیڈر گوہر علی خاں،سید افروز اشرف، محمد احمد، جاوید اختر، نسیم انصاری ، ڈاکٹر حمید اللہ، پیس پارٹی مہیلا ضلع صدر مینو سنگھ، اسعد اللہ رادھے شیام، پٹیل، محمد شفیق انصاری، راشد عمر مدنی، یاسر نظام بھولا بابو ، مہدی حسن مہدی، کلیم اللہ فیضی، افروز بادل، رئیس قریشی، گلزار احمد، ارباب فاروقی، صغیر خان، ایڈوکیٹ مسرور عالم اور ڈاکٹر اشتیاق احمد کے علاوہ کثیر تعداد میںلوگ موجود تھے۔

Related posts

منّا قریشی: اتراکھنڈ کی ٹنل میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے والاہیرو

Siyasi Manzar

Malik Arjun Kharge,Rahul Gandhi:ملک ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کی قیادت میں عام لوگوں کے لیے کانگریس کی لڑائی جاری رہے گی: ڈاکٹر علیم اللہ خان

Siyasi Manzar

پورے عالم سے ہزار افراد عمرہ کے لئے بن رہے ہیں شاہی مہمان :نثاراحمدمدنی بھیونڈی

Siyasi Manzar

Leave a Comment