Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

معروف عالم دین فضیلۃالشیخ مولانا نظام الدین ندوی کا انتقال

اونرھوا،بلرام پور یکم جنوری (ایس ایم نیوز)یہ خبر بڑے دکھ و افسوس کیساتھ دی جا رہی ہے کہ ضلع بلرام پور اونرھوا کے معروف و مشہور فضیلتہ الشیخ نظام الدین ندوی رحمہ اللہ بعد نماز مغرب اپنے آبائی گاؤں اونرھوا میں بقضائے الہی دارفانی سے رحلت فرما گئے ہیں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون ۔موصوف خلیق ، ملنسار، مہمان نواز تھے اور ضلعی جمعیت اہل حدیث بلرام پور کی ایک لمبی مدت سے خدمت کرتے آرہے تھے ۔اللہ تعالٰی انکی خدمت کو شرف قبولیت سے اور نجات کا ذریعہ بنائے آمین ۔موصولہ خبر کے مطابق مرحوم کی کافی عرصے سے طبیعت خراب چل رہی تھی۔کئی جگہ ان کا علاج کرایا گیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔حضرت نظام الدین کی موت پر سرکردہ شخصٰات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔اللہ تعالٰی موصوف کے تمام خدمات وحسنات کو قبول فرمائے اور بشری لغزشوں کو عفو و درگزر کرکے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔تمام لواحقین و پسماندگان اور گھر کے تمام افراد کو صبر جمیل کی توفیق بخشے آمین یارب العالمین۔ پسماندگان میں چار بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں اور بھرا پورا خاندان ہے۔نماز جنازہ بعد نماز عصر آبائی گاؤں اونرھوا میں ادا کی جائے گی۔ آپ تمام حضرات سے گذارش ہے کہ بشرط سہولت وامکان کثیر تعداد میں شریک ہوکر ثواب دارین حاصل کریں۔ قارئین سے دعائے مغفرت کی اپیل کی جاتی ہے۔

Related posts

 بی جے پی اقلیتی محاذ کی "صوفی سمواد” کانفرنس کا انعقاد 2 دسمبر کو دہلی اسٹیٹ آفس میں کیا جائے گا

Siyasi Manzar

والدین کی پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ لڑکیاں ہوں یا لڑکے، ان کی بنیادی دینی تعلیم کا انتظام کریں:مفتی قیصر علی قاسمی 

Siyasi Manzar

 مرکزی حکومت کی ہر اسکیم میں بڑی تعداد میں مسلم استفادہ کنندگان ہیں: جمال صدیقی

Siyasi Manzar

Leave a Comment