Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

ماہِ رمضان امت مسلمہ کے لئے ایک عظیم نعمت:بشیرنظامی

AILTگلوبل اکیڈمی میں ضیاء الروح رمضان پروگرام کا آغاز

عبدالکریم امجدی
کالی کٹ ،راجکوٹ، ماہ رمضان ایک بار پھر ہم پر سایہ فگن ہواہے ،اس ماہ میں ہر نیکی کا اجر کئی گنا زیادہ ہوجاتا ہے ۔یہ ایک عظیم تحفہ اور نعمت خداواندی ہے ۔مذکورہ خیالات کا اظہارسرپرست اعلیٰ AILT؍گلوبل اکیڈمی مولانا بشیر نظامی نے آج یہاں مرکز الثقافۃ السنیہ کے زیر انتظام راجکوٹ کےT AILگلوبل اکیڈمی میں منعقدہ ضیاء الروح رمضان پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ مہینہ صبر وتحمل اور مساوات کا درس دیتا ہے ۔ہمین کثرت عبادت اور ذکر واذکار ،تلاوت قرآن کا اہتمام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اصحاب ثروت اور اہل خیر حضرات غریبوں اور مسکنیوں کا خاص خیال رکھیں ۔واضح رہے کہ AILTگلوبل اکیڈمی کے تحت پورے تیس دنوں کے لئے رمضان المبارک کے تئیں ضیاء الروح اسکیم کے تحت مخصوص پروگرامس منعقد کئے جاتے ہیں ۔ جن میں روحانی اجلاس،رمضان خطبات ،اجتماعی دعوت افطار ،بدر مولود،اجتماعی تلاوت قرآن ،جلسہ اعتکاف ،شب قدر پروگرامس قابل ذکر ہیں ۔لقمان ثقافی کے مطابق کیرالہ کی طرز پر رمضان کے پیغام کو گجرات سمیت پڑوسی ریاست تک پہونچانا ہے ،جس کے لئے مضبوط تعلیم اور مستحکم منصوبہ بندی کے ذریعہ لائحہ عمل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ مولانا بشیر نظامی کے زیر سرپرستی میں گجرات کے مختلف نواحی علاقوں میں دینی وعصری تعلیم کے کئی ادارے چل رہے ہیں ۔جہاں طلبہ دینی علوم وفنون کے ساتھ عصری اعلی تعلیم میں اپنی تعلیمی پیاس بجھا رہے ہیں ۔علاوہ ازیں سماجی تشکیل اور رفاہ عامہ کا کام بڑی تیزی سے جاری وساری ہے ۔ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری کی قیادت میں کیرالہ ماڈل ایجوکیشن کو گجرات ودیگر نواحی ریاستوں حسن خوبی کے ساتھ انجام دیا جارہا ہے ۔افتتاحی اجلاس میں مولانا عبدالکریم ثقافی ،پرنسپل شیخ اکرم صاحب سمیت دیگر اراکین واسٹاف شریک رہے ۔

Related posts

مرحوم ڈاکٹر شہاب الدین نے اپنی پوری زندگی دبے کچلے اور پریشان حال لوگوں کے لئے وقف کر دی تھی: حنا شہاب

Siyasi Manzar

 بی جے پی اقلیتی محاذ کی "صوفی سمواد” کانفرنس کا انعقاد 2 دسمبر کو دہلی اسٹیٹ آفس میں کیا جائے گا

Siyasi Manzar

رمضان المبارک مومنوں کو متقی و پرہیزگار بنانے کا مہینہ:عرفان الحق ہاشمی

Siyasi Manzar

Leave a Comment