Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

ماتحتوں کی نگہبانی ہم سب کی ذمہ داری،ذرا سی غفلت نسل نو کو تباہ کر سکتی ہے: مولانا عبد الرؤف مکی

جمعیۃ علماء شمال مغربی زون(ارشد مدنی) ممبئی کے جلسہ اصلاح معاشرہ کا کامیاب انعقاد
ممبئی4 / نومبر (پریس ریلیز) ماتحتوں کی دیکھ ریکھ اور ان کی مکمل نگہبانی ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے، اس سے ذرا سی غفلت ہماری نسل نو کو تباہی کی طرف لے جاسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبد الرؤف مکی ابن مولانا عبد الحفیظ مکی( استاد حدیث و فقہ مدرسہ صولتیہ مکۃ المکرمہ، خلیفہ پیر جی حضرت مولانا محمد طلحہ کاندھلوی نے گزشتہ کل نورانی مسجد پٹھان واڑی ملاڈ ایسٹ میں جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی کی جانب سے منعقدہ اصلاح معاشرہ کے اجلاس میں مجمع عام سے خطاب میں کیا۔
مولانا عبدالرؤف مکی نےنورانی مسجد پٹھان واڑی ملاڈ ایسٹ ممبئی میں عصر کی نماز کے بعد متصلا جم غفیر سے ارشاد خداوندی کی روشنی میں جامع خطاب  میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ تم اپنے آپکو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں۔
مولانا مکی نے معاشرتی بگاڑ کی ایک اہم اور بنیادی امر سے غفلت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ انسانی معاشرے کی فطری ترتیب ہی کچھ اس طرح ہے کہ ہر انسان کو اپنے ماتحت چند انسانوں پر کچھ اختیار حاصل ہے اور خود اس انسان کو بھی چند اور انسانوں پر اختیار حاصل ہوتا ہے۔ ملک کے اعلیٰ حکام  سے لے کر ایک چھوٹے سے گھرانے کے فرد تک یہی ترتیب موجود ہے۔ انسان اپنے اختیارات کو اپنے ماتحتوں پر استعمال کرتا ہے۔ اور انسان ہونے کے ناطے فطری جذبات اور خواہشات میں کبھی اس سے کمی کوتاہی بھی ہوجاتی ہے ۔  اسی کے پیش نظر اللہ کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر ارشاد فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ تم میں سے ہر آدمی ذمہ دار ہے اور ہر آدمی اپنی رعیت کے بارے میں جواب دہ ہے چنانچہ امیر ذمہ دار ہے مرد اپنے گھر والوں پر ذمہ دار ہے اور عورت اپنے شوہر کے گھر اور اسکے بچوں پر ذمہ دار ہے اسی طرح تم میں سے ہر شخص نگراں ہے اور اس سے اسکے ماتحتوں کے متعلق سوال کیا جائیگا ۔
شیخ عبد الرؤف مکی نے یہ بھی فرمایا کہ ہرذمہ دار کو چاہیےکہ اپنے ماتحتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرے اورہرقسم کی برائی سے روکنے کی کوشش کرے،انھوں نے دعا کی اہمیت و ضرورت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ اللہ کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف موقع پر دعا کی اہمیت و افادیت کے بارے ارشادفرمایا ہے چنانچہ ایک موقع پر آپﷺ نے فرمایا کہ دعاء عبادت کا مغز ہے۔ لہٰذا ہم سب کو پوری امت مسلمہ کے لئے خصوصا فلسطین کے مسلمانوں کے لئے دعاء کا اہتمام کرناچاھئے ہم فلسطین کے مسلمانوں کی کچھ مدد توکرنہیں سکتے ہیں لیکن دعاء تو کرسکتے ہیں، لہذا ہم سبکو فلسطین کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعاء کرنی چاہیے۔
موصوف نے درود شریف کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شیخ الحدیث مولانا محمدزکریا کاندھلوی ؒ کے افریقہ کے واقعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ لوگوں نے کہا ہمیں نصیحت فرمادیجئے حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا رح نے فرمایا کہ درود شریف کو خوب پڑھا کرو اور موت کو خوب یاد کرو-
مولانا عبدالرؤف مکی نے نورانی مسجد پٹھان واڑی ملاڈاور علاقے کے لوگوں اور ان کی معاشرتی زندگی کو دیکھ کر بہت ہی خوشی کا اظہار کیااور خصوصی دعاؤں سے نوازا-
اس سے قبل مولانا محمد اسلم القاسمی(صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی) نے مہمان مکرم کا استقبال کرتے ہوئے ان کا بہترین انداز میں تعارف کروایا۔
اس پروگرام کے انعقاد و انتظام میں مولانا محمد اسلم القاسمی(صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی )نائبین صدور زون مولانا محمد احمد مترانا،مولانا اشرف قاسمی،مفتی مہدی حسن قاسمی،مفتی افضل حسین القاسمی(جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ممبئی )مولانا محمد سلمان خوشتر حلیمی(جوائنٹ سکریٹری جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ممبئی)مولانا شاہد اشہد صاحب(خازن جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ممبئی )مولانا شاہد ناصری صاحب،مولانا قاری محمد یوسف فریدی صاحب،مولانا حکیم افتخار قاسمی،،مولانا رئیس صاحب،مولانا نصراللہ صاحب،مولانا عمران صاحب، الحاج  امجد خان بلڈر،محترم عبدالرحیم بھائی اور نورانی مسجد ٹرسٹ وغیرہ کی کوششیں رہیں۔

Related posts

 بی جے پی اقلیتی محاذ کی "صوفی سمواد” کانفرنس کا انعقاد 2 دسمبر کو دہلی اسٹیٹ آفس میں کیا جائے گا

Siyasi Manzar

سنجوئے گھوش میڈیا ایوارڈ 2023‘ کے نتائج کا اعلان

Siyasi Manzar

اب کی بار 400 پار تیسری بار مودی سرکار، بی جے پی کسی جات یا مذہب کی پارٹی نہیں : جمال صدیقی

Siyasi Manzar

Leave a Comment