Siyasi Manzar
قومی خبریں

قطر کے وزیراعظم سمیت عالمی شخصیات کی اننتامبانیکی شادی تقریب میں شرکت

جام نگر ۔ 2مارچ۔ 2024۔ بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اور صنعتکار اننت امبانی کی پری ویڈنگ پارٹی میں بین الاقوامی سطح کے وی آئی پی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب اس فہرست میں قطر کے وزیراعظم کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی جمعہ کو اننت رادھیکا کی شادی سے پہلے کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے۔
جام نگر ہوائی اڈے پر شاہی انداز میں رہنما کا پر جوشاستقبال کیا گیا۔ جس کے بعد انہیں پری ویڈنگ سیرومنی میں لے جایا گیا۔ غور طلب ہےکہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین شری مکیش امبانی کے خلیجی ممالک سے کاروباری اور صنعتی تعلقات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قطر کے وزیر اعظم نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچن کی شادی سے پہلے کی تقریب میں شرکت کرکے مکیش امبانی کے ساتھ اپنے کاروباری اور ذاتی تعلقات کی تصدیق کیاننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی یہ تین روزہ رونق جمعہ سے شروع ہو ئی ہے جو کل تین دن تک جاری رہے گی۔اس سے پہلے سیاسی شخصیات سے لے کر بالی ووڈ اور کھیل کی دنیا تک کے لوگ بھی اننت اور رادھیکا کی شادی کا حصہ بننے کے لیے مسلسل پہنچ رہے ہیں۔ شادی کی تقریب میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس، میٹا کے بانی مارک جکربرگ اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ نے بھی شرکت کی۔ ریحانہ نے پری ویڈنگ ایونٹ میں زبردست پرفامینس پیش کی۔ ہندوستان میں اپنی پہلی پرفارمنس میں، پاپ سٹار ریحانہ نے ارب پتی مکیش امبانی کے بیٹے اننت اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریب کے پہلے دن اسٹیج پر زبردست پرفارمینس پیش کی۔

Related posts

کیجریوال نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ کاکیااعلان

Siyasi Manzar

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گر گئی، 15 ہلاک کئی زخمی Jammu and Kashmir

Siyasi Manzar

خا دم حرمین شریفین کی 88ممالک کے 2300حاجیوں کی شاہی ضیافت سعودی عرب کی دیرینہ روایت :عبدالحکیم مدنی

Siyasi Manzar

Leave a Comment