Siyasi Manzar
راجدھانی

غازی الدین خاں میموریل رننگ ٹرافی مباحثہ میں نیوہورائزن اسکول کو دوم مقام

نئی دہلی:5 نومبر(ایس ایم نیوز) فصیل بند شہر پرانی دہلی کے مشہور و معروف اور قدیمی اینگلو عربک سینئر سکنڈری اسکول ، اجمیری گیٹ میں چودہواں انٹر اسکول اردو مباحثہ برائے غازی الدین خاں میموریل رننگ ٹرافی کا انعقاد ہوا۔ اس مباحثہ کا موضوع ’’ جدید تعلیمی نظام میں طلبا کی تربیت کا فقدان ہے ‘‘ رکھا گیا۔ تقریب میں دہلی کے دیگر 14مشہور و معروف اسکولوں کے 28 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ ان28 طلبہ و طالبات میں سے14 طالبِ علم نے موضوع کے موافقت اور14 طلبہ نے موضوع کی مخالفت میں اپنے اپنے دلائل اور مثالوں سے ایوان کو روشناس کرایا۔سبھی طلبہ کی اچھی کارکردگی سے یہ مقابلہ انتہائی سخت رہا۔ اس تقریب میں نیوہورائزن اسکول کی جماعت IX-B کے طالبِ علم عبدالرحمن ثانی نے مو ضوع کی موافقت میں اور موضوع کی مخالفت میں جماعت X – Cکی طالبِ علم ترنّم پروین نے عمدہ کارکردگی مظاہرہ کیا۔مجموعی عمدہ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد اینگلو عربک سینئر سکنڈری اسکول کی رننگ ٹرافی شفیق میموریل اسکول کو دی گئی۔ جب کہ دوم مقام نیوہورائزن اسکول کی ترنّم پروین اور شفیق میموریل اسکول کے طالبِ علم صفوان کو دیا گیااور سوم مقام اینگلو عربک ماڈل اسکول کی طالبہ ماہم کے حصّے میں آیا۔
اس پروگرام سے طلبالائبریرین عادل اقبال کے ساتھ اسکول پہنچے۔اسکول پرنسپل سمیرا خان نے طلبہ اور اردو اساتذہ کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے خدا سے دعا کی کہ خدا ہمارے طلبہ کو ہمیشہ اسی طرح کی کامیابی سے ہمکنار کرتے ہوئے نیوہورائزن اسکول کا نام روشن کرے۔

Related posts

ورشپ ایکٹ مقدمہ پر سپریم کورٹ کا بڑافیصلہ اگلاحکم آنے تک مسلم عبادت گاہوں کے سروے پرروک

Siyasi Manzar

زہر افشانی کرنے والےجسٹس شیکھرکے خلاف محاذ آرائی

Siyasi Manzar

جمال صدیقی اور فرید نظامی کی دہلی کی درگاہوں کے سجادہ نشینوں کے ساتھ میٹنگ منعقد

Siyasi Manzar

Leave a Comment