Siyasi Manzar
عالمی خبریں

شہباز شریف یکم مارچ کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے

اسلام آباد ، شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم کا حلف یکم مارچ کو اٹھائیں گے ۔ صدر عارف علوی انہیں حلف دلائیں گے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کا اجلاس 28فروری کو ہوگا اوراسی دوران شہباز شریف کو وزیراعظم کے عہدے کے لئے مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی ،متحدہ قومی موومنٹ اور دوسرے اتحادی پارٹیو ںکے مشترکہ امیدوار ہوںگے۔ حلف برداری تقریب میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ،چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ فوجی سربرارہ جنرل عاصم منیر کے علاوہ چاروں صوبوں کے گورنر اور وزیراعلی بھی شرکت کریں گے۔ یاد رہے جب عمران خان کی حکومت گرایا گیا اور شہباز شریف کو وزیراعظم کے عہدے کے لئے منتخب کیا گیا تو صدر عارف علوی نے حلف دلانے سے معذرت کی اور پھر سینیٹ کے چیئرمین نے حلف دلایا ۔ زوالفقار علی بھٹو پہلے وزیراعظم تھے جو الیکشن کے ذریعہ منتخب ہوئے۔ اس دوران شہباز شریف اپنے سینئر رہنمائوں کے ساتھ کابینہ کے وزار کی لسٹ مرتب کررہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ شہباز شریف کے علاوہ کئی اور وزراء بھی حلف لیں گے۔

Related posts

سعودی ولی عہد سے امریکی وزیرخارجہ کی ملاقات

Siyasi Manzar

یونیسیف کے خیر سگالی سفیر ڈیوڈ بیکہم نے ہندوستان کے اپنے پہلے دورے پر لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور مساوات کو فروغ دیا

Siyasi Manzar

 پاکستان کو فرقہ واریت کا خطرہ ہے۔ عمران خان

Siyasi Manzar

Leave a Comment