Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

شراوستی-بلرام پور کو آئین کے آرٹیکل 371 میں ترمیم کرکے خصوصی درجہ دیا جانا چاہئے:جاوید اشرف خان

نئی دہلی،13جنوری۔(پریس ریلیز)کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور شراوستی لوک سبھا حلقہ سے کانگریس(انڈیااتحاد) کے ممکنہ امیدوار جاوید اشرف خان نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ شراوستی – بلرام پور ضلع کو آئین کے آرٹیکل 371میں ترمیم کرکے خصوصی درجہ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شراوستی -بلرام پور ضلع اترپردیش کے سب سے پیچھے رہ جانے والے اضلاع میں سے ہیں اس لئے اس کو خصوصی درجہ ملنا ہی چاہئے ، تاکہ یہ ضلع بھی ریاست کے تمام اضلاع کے ساتھ ترقی یافتہ بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی شراوستی- بلرام پور کوخصوصی درجہ دلانے کے لئے ہرممکن کوشش کرے گی اوراس ضلع کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچا کر ہی دم لے گی ۔کانگریس کے نوجوان لیڈر جاوید اشرف خان شراوستی- بلرام پور ضلع میں کافی سرگرم ہیں اور مضبوطی سے اپنی امیدواری پیش کررہے ہیں۔گزشتہ دنوں وہ شراوستی بلرام پورلوک سبھاحلقہ کے دورے پر تھے ۔اس موقع پر انہوں نے بلرام پور میں ایک پریس کانفرنس کو بھی خطاب کیا۔جس میں انہوں نے شراوستی -بلرام پورضلع کی بدحالی کے بارے میں کھل کر بات کی۔انہوں نے بلرام پور کو خصوصی ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ کرکے ضلع میں ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے مخالفین خاص کر اقتدار میں بیٹھی بی جے پی کو اس کا جواب دینا مشکل ہوہاہے۔جاویداشرف خان مسلسل غریبوں اور مظلوموں کی آواز کو اقتدار میں بیٹھے رہنماؤں تک پہنچاتے رہتے ہیں۔جس سے ان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ ان ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں/ صوبوں/ اضلاع کو جو ترقی کے مرکزی دھارے سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، کو ترقی کے مرکزی دھارے سے جوڑنے اور ان کی ترقی کے لیے یہ دائرہ آئین کے تحت رکھا گیا تھا کہ آرٹیکل 371 میں پارلیمنٹ اس جگہ کو ترمیم کر کے خصوصی درجہ دے سکتی ہے۔اس طرح کی ترامیم وقتاً فوقتاً ہوتی رہی ہیں۔ مہاراشٹر، گجرات کے کچھ اضلاع اور 2012 کے آس پاس کرناٹک کے کچھ اضلاع کو خصوصی درجہ دیا گیا ہے۔اس میں ایک بورڈ/ٹریبونل تشکیل دیا جاتا ہے اور تمام ضروریات کو پورا کرنے کے بعد حکومت کی طرف سے ایک خصوصی بجٹ دیا جاتا ہے تاکہ اس علاقے/ضلع/ریاست کو معیار کے مطابق ترقی دی جا سکے۔ اور مقامی سرکاری ملازمتوں میں علاقہ مکینوں کو بھی ریزرویشن دیا جائے۔اگر ایسا ہو جائے تو بہت تیزی سے علاقے کی ہمہ گیر ترقی حاصل کر کے پسماندگی اور مایوسی کو دور کیا جا سکتا ہے۔

Related posts

مرحوم ڈاکٹر شہاب الدین نے اپنی پوری زندگی دبے کچلے اور پریشان حال لوگوں کے لئے وقف کر دی تھی: حنا شہاب

Siyasi Manzar

مدرسہ مخزن العلوم اونچا گاؤں میں بعنوان سیرت النبی پروگرام کاانعقاد

Siyasi Manzar

مدرسہ رضائے مصطفی نے صوبائی مدارس میں حاصل کیا دوسرا مقام

Siyasi Manzar

Leave a Comment