علامہ اقبال ایجوکیشنل اینڈ سوشیل آرگنائزیشن کی جانب سے گولکنڈمیں جلسہ کاانعقاد
حیدرآباد(پریس ریلیز) سوشیل میڈیا کا غلط استعمال سے طلبہ کے کیرئر پر اثر انداز ہورہا ہے جسکی وجہ سے وہ سماجی برائیوں میں ملوث ہو رہے ہیں۔ طلبہ کو چاہئے کہ وہ سماجی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے صحت مند معاشرہ کی بنیاد رکھیں اور معاشرہ کی اصلاح کیلئے کام کریں۔ اردو ہماری مادری زبان ہے۔ ہم اردوزبان میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے زندگی کے مختلف شعبہ حیات میں لوہا منوا سکتے ہیں ۔ اردو سے دور ہونے کا مطلب مذہب سے دوری ہے ۔ کیوں کہ ہمارا کثیر واہم مذہبی لٹریچر اردو میں موجود ہے۔ان خیالات کااظہار علامہ اقبال ایجوکیشنل ائنڈ سوشیل آرگنائزیشن گولکنڈہ کے جلسہ بعنوان’’ معاشرہ کی تعمیر نو کیلئے جدوجہد‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر خواجہ مخدوم محی الدین ( اسسٹنٹ پروفیسر بی آر امبیڈکر یونیورسٹی ) نے کیا۔ ڈاکٹر صالحہ فردوس( پرنسپال میسکو کالج) نے کہا کہ والدین اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں اور اگر وہ بچوں کو نظر انداز کریں گے تو بچے بھی انہیں نظر انداز کرسکتے ہیں۔والدین کو چاہیے کے خود نماز پڑھیں اور اپنے بچوں کو بھی سختی سے نماز پڑھائیں۔ فجر میں اٹھنے کی تلقین کریں۔ ڈاکٹر سہیل ندوی( پرنسپال میسکو جونیر کالج )نے کہا کے طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ڈسپلن پر بھی توجہ دیں۔ انہوں نے طلبہ سے سائنسی تعلیم اور ریسرچ پر زور دینے کی اپیل۔ محمد نصیر الدین ( صدر علامہ اقبال سوسائٹی) نے صدارتی خطاب میں ادارہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں سے کہا کہ تعلیم اور سماج کی اصلاح پرخصوصی توجہ دیں۔ڈاکٹر سعدیہ ناز( صدر ایم ایس او کریم نگر) نے کہا کہ عورت کائنات کا سر چشمہ اوردنیا کی بہترین تخلیق ہے۔ عورت کا سماج میں بہت بڑا رول ہے۔ اس لئے عورتوں کو تعلیم حاصل کرنا چاہیے۔ تاکہ وہ سیاست سے معاشیات تک اپنا رول نبھا سکے۔ مبلغہ عزیزہ نے سیرت النبیﷺ پر روشنی ڈالی۔ عبدالواحد صابری( میڈیا سکریٹری )نے فلسطین اور بیت المقدس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ابوبکر صدیق (کنوینر جلسہ )نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور غزہ کے مظلوموں کیلئے دعا فرمائی۔ شبانہ بیگم اور فرحین بیگم نے کاروائی چلائی۔نیہا بیگم نے شکریہ ادا کیا۔آخر میں طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
جامعہ نظامیہ کے امتحان کیلئے کتاب ’’أحسن التجوید‘‘ مفت حاصل کریں
حیدرآباد(راست)جامعہ نظامیہ کا امتحان برائے قرأت اِمام عاصم کوفی 4فروری کو منعقد ہوگا۔ جامعہ نظامیہ سے ملحقہ تمام مدارس کے طلباء وطالبات کے علاوہ دیگر افراد بھی جو خانگی طورپر جامعہ نظامیہ کے تجوید کے امتحان میں شرکت کے خواہش مندہے ان کے لئے قاری سید احسن الدین نظامی کی تحریر کردہ کتاب ’’أحسن التجوید ‘‘جو جامعہ کے امتحانی سوالات اور ان کے جوابات پرمبنی بطورگائیڈشائع کی گئی ہے۔ کتاب مفت حاصل کرنے کیلئے قاری سید احسن الدین نظامی سے فون نمبر : 7032591899 پرربط فرمائیں۔
جلسہ یاد مجاہد آزادی مولانا محمدعلی جوہر
حیدرآباد(راست) اسوسی ایشن آف اردو ڈیولپمنٹ کے زیراہتمام مجاہد آزادی مولانا محمدعلی جوہر کی برسی کے موقع پر 7جنوری بروز اتوار ،تین بجے دن اردو کاٹیج، احمدباغ ،مصری گنج میں جلسہ ’’یاد مجاہد آزادی مولانا محمدعلی جوہر ‘‘حمدیہ ونعتیہ مشاعرہ منعقدہوگا۔ صدراسوسی ایشن تمیز الدین احمد ،صاحبزادہ میر وقارالدین کاخطاب ہوگا۔ مولانا نصیر الدین کی نظامت ہوگی۔ جلسہ کاآغاز مولانا محمداحمد شافی کی قرأت سے ہوگا۔ رفیق مدراسی حمد باری تعالیٰ اور مولانا فارو ق بدر نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ محبان اردو سے شرکت کی گذارش ہے۔