Siyasi Manzar
قومی خبریں

  سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف جاری قابل ضمانت وارنٹ پر اسٹے

مالیگاؤں 2008بم دھماکہ معاملہ
سادھوی کی خراب طبیعت ہونے کی وجہ سے عدالت نے فیصلہ کیا

ممبئی  20/ مارچ(پریس ریلیز) مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں گذشتہ کئی ماہ سے خصوصی این آئی اے عدالت سی آر پی سی کی دفعہ 313/ کے تحت ملزمین کے بیانات کا اندراج کررہی ہے،عدالت ابتک ملزمین سے تقریباً اٹھارہ سوالات پوچھ چکی ہے۔تین سو گواہان کی گواہی کی بنیاد پر یہ سوالات پوچھے جاچکے ہیں، اب بھی تقریباً پچیس گواہان کے بیانات کی بنیاد پر ملزمین سے سوالات پوچھے جانا باقی۔ اسی درمیان چند ملزمین بشمول سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کے عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہنے کی وجہ سے گذشتہ دنوں خصوصی جج نے ملزمہ کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیاتھا اور آج اسے عدالت میں حاضر رہنے کا حکم دیا تھا لیکن آج بھی سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر عدالت میں میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے حاضر نہیں ہوسکی جسکے بعد عدالت نے وارنٹ پر اسٹے دے دیا۔
سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے وکیل جے پی مشراء نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ آج عدالت میں پیش ہونے کے لیئے بھوپا ل سے بذریعہ ہوائی جہاز ممبئی کے لیئے نکلی تھی لیکن ممبئی پہنچتے ہی اس کی طبیعت بگڑ گئی لہذا اسے لیلاوتی اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے لہذا اس کے خلاف جاری قابل ضمانت وارنٹ پر اسٹے دیا جائے۔
خصوصی این آئی اے عدالت جج اے کے لاہوٹی نے ملزمہ کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ پر اسٹے دے دیا اور حکم دیا کہ اسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہو ئے اسے عدالت کے سامنے پیش ہونا ہوگا بصورت دیگر اس پر عدالت کارروائی کریگی۔
اسی درمیان ملزم دیانند پانڈے عدالت کے روبرو حاضر ہوا اور اس نے عدالت سے اس کے خلاف جاری کیئے گئے قابل ضمانت وارنٹ کو کینسل کیئے جانے کی درخواست کی جس پر عدالت نے ملزم کو پہلے پھٹکار لگائی اور عدالت سے جھوٹ بولنے میں اسے متنبہ کیا۔ خصوصی جج نے کہا کہ آج اس کی عرضداشت منظور کی جاتی ہے لیکن اگر اگلی مرتبہ اس نے ایسی حرکت کی تو اس کے خلاف نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جائے گا اور اسے جیل بھیجا جائے گا۔
عدالت کی جانب سے متعین کی گئی تاریخوں پر تمام ملزمین کو حاضر ہونا ہوگا۔ عدالت جلد از جلد ملزمین کے بیانات درج کرنا چاہتی ہے۔
ملزمین کے بیانات کے اندراج کے لیئے عدالت نے اپریل ماہ میں دس دن متعین کیا ہے اور تمام ملزمین اور ان کے وکلاء کو ایڈوانس میں تاریخ بتا دی گئی ہے۔
دوران سماعت عدالت میں این آئی اے کی جانب سے ایڈوکیٹ اویناس رسال،بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم(جمعیۃ علماء مہاراشٹر)و  دیگر موجود تھے۔
واضح رہے کہ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ کی سماعت روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے۔323سرکاری گواہان کے بیانات کے اندراج کے بعد عدالت نے ملزمین کے 313 کے بیانات کا اندراج شروع کردیا ہے۔

Related posts

یوپی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن قانون منسوخ

Siyasi Manzar

میونسپل کارپوریشن نےعلی گڑھ کا نام بدلنے کی تجویز کو منظوری دی

Siyasi Manzar

اجمیر میں محمدی مدینہ مسجد کے امام کا قتل

Siyasi Manzar

Leave a Comment