Siyasi Manzar
راجدھانی

ساتواں جشن اڈما-2024 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں‌تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا: حامد احمد

یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن (اُڈما) کی گورننگ باڈی کی اہم میٹنگ

نئی دہلی (پریس ریلیز) یونانی دواساز اداروں کی معروف تنظیم یونانی ڈرگس مینوفیکچرس ایسوسی ایشن (اڈما) کی گورننگ باڈی کی میٹنگ زیر صدارت تنظیم کے قومی صدر حامد احمد ہمدرد لیباریٹریز انڈیا فوڈ ڈویژن کے کارپوریٹ آفس میں ہوئی جس میں محسن دہلوی، محمد عارف، محمد جلیس، محمد نوشاد، پرویز احمد خان، سیّد منیر عظمت، ڈاکٹر کاشف ذکائی، ڈاکٹر محمّد خبیب بقائی شریک ہوئے جبکہ مقبول حسن، نبیل انور، صادق بابلہ، حکیم اعجاز احمد اعجازی، حکیم عزیر بقائی، ڈاکٹر شاہد بخش، شیخ انتخاب عالم، محمد امجد فیض میٹنگ سے ان لائن منسلک تھے۔
سب سے پہلے تنظیم کے جنرل سکریٹری محسن دہلوی نے چھٹا جشن اُڈما۔ 2023 کی رپورٹ پیش کی۔ بعد ازاں مختلف اہم امور پر گفت و شنید ہوئی، کئی نکات پر تبادلہ خیال ہوا اور متفقہ طور پر اہم تجاویز پاس کی گئیں۔
ساتواں جشن اُڈماـ 2024 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا اور حسب دستور کانفرنس، سی یو ایم اور سی یو ایم ای کے علاوہ آیوش ہیلتھ میلہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہ فیصلہ لیا گیا کہ ملک کے مختلف اہم اور بڑے شہروں میں جشنِ اُڈما کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ ملک گیر سطح پر اس طریقہ علاج کو پہچان ملے اور اہلیان طب نیز عوام الناس تک بطریق احسن ہمارا پیغام پہنچے۔
اس امر پر بھی گفتگو ہوئی کہ سالانہ کیلنڈر تیّار کیا جائے گا جس میں طب یونانی کے تعلق سے ہونے والی کانفرنس، نمائش و دیگر پروگرامز کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔
شرکاء حضرات نے اس بات کو پھر دہرایا کہ موجودہ صورتحال میں یونانی فزیشینز کو ملک گیر سطح پر خالص یونانی پیتھی کی جانب مائل کرنے کے لیے ذہن سازی مہم نہایت ضروری ہے جو اُڈما کی جانب سے انقلابی تحریک کی شکل میں تسلسل کے ساتھ چلتی رہے گی اور پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا رہیگا نیز دیگر طبّی تنظیموں کے ساتھ بھی اشتراک کیا جائیگا۔
متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے 3 تا 5 فروری 2024 انصاری آڈیٹوریم جامعہ ملّیہ اسلامیہ نئی دہلی میں فروغ طب کے تعلق سے منعقد ہونے والے پروگرامز میں اُڈما کی جانب سے ہر ممکن تعاون دیا جائے گا۔ ماہ رواں میں بمقام لکھنؤ ’ نیشنل یونانی ڈاکٹرس ویلفیئر ایسوسی ایشن‘ کی جانب سے منعقد ہونے والا پروگرام نڈوا کون- NUDWACON) 2023) میں اُڈما کی جانب سے ممکنہ تعاون دیا گیا اور اڈما کے نمائندگان کی بطور خاص شرکت ہوئی۔
میٹنگ کے اخیر میں صدر مجلس نے سبھی شرکاء حضرات کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

ایرانی سفارت خانہ نئی دہلی میں صدر ایران آیت اللہ ابراہیم رئیسی ودیگر شہدا ء کی یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد

Siyasi Manzar

نئے ووٹرز کے اندراج کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد

Siyasi Manzar

ایم ای پی اقلیتی شعبہ کے صدر مطیع الرحمٰن عزیز کو لندن اسکول کی جانب سےامن و ترقی کی بین الاقوامی ورکشاپ میں شرکت کا اعزاز

Siyasi Manzar

Leave a Comment