Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

رمضان المبارک مومنوں کو متقی و پرہیزگار بنانے کا مہینہ:عرفان الحق ہاشمی

رائے گڑھ،9؍ مارچ(پریس ریلیز)مشہور علاقہ موضع چورڈا کی جامع مسجد میں مفکراسلام فضیلۃ الشیخ الحاج مولانا مقیم الدین مدنی حفظہ اللہ کے مخصوص مندوب فضیلۃالشیخ سید عرفان الحق ہاشمی نے خطبہ جمعہ میں بیان فرمایا کہ رمضان المبارک مومنوں کو متقی و پرہیزگار بنانے کا مہینہ ہے۔ واضح رہے کہ اترپردیش مشرق ضلع سدھارتھ نگر کے اسلامی بچیوں کے ممتاز و منفرد ادارہ جامعہ خدیجۃالکبریٰ للبنات تلسیاپور چوراہا کے مبلغ و مفکر اسلام فضیلۃ الشیخ مقیم الدین مدنی حفظہ اللہ کے مخصوص مندوب فضیلۃالشیخ ہاشمی کنگ حفظہ اللہ نے جمعہ کے خطبہ میں آمد رمضان کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے قرآن کریم کی سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۳۸۱ (ترجمہ)’’اے ایمان والو تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں جیساکہ تم سے پہلی امتوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم متقی پرہیزگار بن جاؤ‘‘۔کی تلاوت کرکے ترجمہ پیش کرکے فرمایا کہ اے اللہ کے بندو رمضان المبارک نیکیوں کے کمائی کرنے کا خصوصی مہینہ ہے لہذا آپ لوگ ایک لمحہ بھی ضائع نہ ہونے دیں حلال روزی کماکر پنج وقتہ نمازوں کو ادا کرکے تلاوت قرآن کرکے ذکر و اذکار کرکے قیام اللیل میں حاضر ہوکر شب قدر میں بیدار ہوکر و دیگر اعمال صالحہ کرکے غرضیکہ ایک لمحہ بھی غفلت میں فروگزاشت نہ ہونے پائے -دوران خطبہ مفکر اسلام فضیلۃ الشیخ الحاج مولانا مقیم الدین مدنی حفظہ اللہ کے مندوب ہاشمی کنگ نے کافی قابل غور قابل عبرت و قابل عمل باتیں پیش کیں جن میں سے خطبہ جمعہ کے آخر میں قرآن کریم کی سورہ توبہ کی آیت نمبر ۰۶(ترجمہ) ’’صدقے صرف فقیروں کے لئے ہیں اور مسکینوں کے لئے اور ان کے وصول کرنے والوں کے لئے اور ان کے لئے جن کے دل پرچائے جاتے ہوں اور گردن چھڑانے میں اور قرض داروں کے لئے اور اللہ کی راہ میں اور راہرو مسافروں کے لئے، فرض ہے اللہ کی طرف سے، اور اللہ علم وحکمت وا ہے‘‘۔کی تلاوت کرکے و ترجمہ کرکے لوگوں کو اپنے مال کو پاک کرنے کے لئے اپنے مالوں کے زکوٰۃکو قرآن کریم کے عالیشان بیان کے مطابق ۸ آٹھ مستحقین کو ادا کرنے کی ترغیب دی جن کا مختصر تذکرہ مندرجہ ذیل مذکور کیا جا رہا ہے۔(۱) فقیر یعنی ایسا انسان جسکے پاس گھر مکان نہ ہو اسکی زندگی ادھر اْدھر یونہی گزر رہی ہو (۲) مسکین یعنی ایسا انسان جسکے پاس گھر مکان تو ہو مگر اسکی ضروریات زندگی کے سامان اس کے اہل و عیال کے لئے ناکافی ہو (۳) زکوٰۃکے وصول کرنے والوں کے لئے اس کی تفصیل قرآن کریم کی تفسیر میں ملاحظہ کریں (۴) مؤلف قلوب یہ بھی قابل توضیح مسئلہ ہے بنا بریں قرآن کی تفسیر کا مطالعہ کریں (۵) غلام کو آزاد کرانا دور حاضر میں بہت سے معصوم بلا قصور بے جا الزام لگا کر قید خانوں میں مقید ہیں جنھیں زکوٰۃکی رقم سے رہا کرایا جاسکتا ہے (۶) مقروض یعنی بعض اللہ کے بندے قرض کے بوجھ تلے دبے ہیں ایسے قرض داروں کو زکو? کی رقم سے آزادی و نجات دلائی جاسکتی ہے (۷) فی سبیل اللہ یعنی مدارس اسلامی جمعیات اسلامی جالیات وغیرہ یہ بھی ایک تفصیل طلب امر ہے جس کی مکمل معلومات کے لئے قرآن کریم کی تفسیر پڑھیں (۸) مسافر مطلب مسلمان مسافر کو زکوۃ کی رقم دے سکتا ہے چاہے وہ اپنے وطن میں صاحب نصاب ہی کیوں نہ ہو۔مزید فرمایا کہ فی زمانہ کسی مسلمان کے پاس حوائج اصلیہ و ضروریات زندگی کی تکمیل کرتے ہوئے اگر پینتالیس ہزار روپئے سال گزارنے پر بچ جائے تو اسے سو روپئے میں سے ڈھائی روپئے اور ایک لاکھ روپئے میں سےدوہزار پانچ سو روپئے زکوٰۃنکال کر زکوٰۃ کے مستحقین کو ادا کرکے اپنے مالوں کو پاک کرنا چاہئے -ہاشمی کنگ نے مندرجہ بالا باتیں ضلع سدھارتھ نگر سے تعلق رکھنے والے مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ کے موضع چورڈا میں کئی سالوں سے بے لوث دعوت و تبلیغ و تدریس نیز دینی خدمات کو بخوبی انجام دینے والے فضیلۃ الشیخ عبدالرحمن سلفی حفظہ اللہ کے جامع مسجد اہلحدیث چورڈا کے منبر سے پیش کیا۔ آمدِ رمضان کے عنوان پر جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات تلسیاپور چوراہا ضلع سدھارتھ نگر کے مبلغ فضیلۃ الشیخ سید عرفان الحق ہاشمی نے کہا کہ رمضان المبارک مومنوں کو متقی و پرہیزگار بنانے کا مہینہ ہے۔

Related posts

ناانصافی کے خلاف سنگھرس ہی لوک بندھو راج نارائن جی کو خراج عقیدت : شاہنواز قادری

Siyasi Manzar

والدین کی پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ لڑکیاں ہوں یا لڑکے، ان کی بنیادی دینی تعلیم کا انتظام کریں:مفتی قیصر علی قاسمی 

Siyasi Manzar

فلسطین و غزہ میں انسانیت کا قتل ہورہا ہے، جمعیۃ علماء ہند اہل فلسطین و غزہ کے ساتھ کھڑی ہے!

Siyasi Manzar

Leave a Comment