Siyasi Manzar
راجدھانی

دہلی میں کانگریس پارٹی کو مضبوط کریں اور انتخابات کی تیاری شروع کریں

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی کی قیادت میں منعقد نیائے سنکلپ سمیلن سے قومی صدر ملک ارجن کھڑگے کا خطاب

ایاز احمد خان
نئی دہلی: 3 فروری(ایس ایم نیوز) انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کانگریس آئین کو بچانے اور بھائی چارہ قائم کرنے کی جنگ لڑ رہی ہے، وہیں دوسری طرف مودی حکومت آئین اور جمہوریت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مشرقی دہلی کی گیتا کالونی کے رام لیلا میدان میں موجود ہزاروں کارکنوں سے اس ظلم کے خلاف سڑکوں پر آنے کی اپیل کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آج ملک کی عام عوام اور کانگریس یہ جنگ ہار گئی تو مودی سب کو اپنا غلام بنا لیں گے۔ انہوں نے گرو گوبند سنگھ کے خطوط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس نہ تو کسی سے ڈرتی ہے اور نہ ہی کسی سے ڈرنے والی ہے۔ کھڑگے نے دہلی کے کانگریس کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ پوری دہلی میں کانگریس پارٹی کو مضبوط کریں اور انتخابات کی تیاری شروع کریں۔ کھڑگے آج دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی کی صدارت میں مشرقی دہلی کے گیتا کالونی میں رام لیلا میں منعقد کانگریس کارکنوں کی نیا ئے سنکلپ سمیلن سے خطاب کر رہے تھے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے مکیش شرما نے پروگرام میں نظامت کے فرائض انجام دئے ۔مسٹر کھڑگے کے علاوہ اروندر سنگھ لولی، دہلی انچارج دیپک بابریا، اجے ماکن، سبھاش چوپڑا، دیویندر یادو، الکا لامبا، ہارون یوسف، کرشنا تیرتھ، منیش چترتھ، ڈاکٹر ادت راج، سندیپ دیکشت، پرویز ہاشمی ، گرودیپ سنگھ سپل ، رمیش کمار وغیرہ نے خطاب کیا۔صبح 11 بجے سے ہی کانگریس کے کارکن رام لیلا میدان میں ڈھول بجاتے پہنچنا شروع ہو گئے اور ’’جوڑو جوڑو بھارت جوڑو‘‘، بٹن دباوگا ہاتھ پہ، راہل گاندھی زندہ باد، ملک ار جن کھڑگے زندہ باد، مودی حکومت کو بھگاؤ، آئین بچاؤ وغیرہ جیسے نعرے لگائے جارہے تھے۔ پولیس کی بھاری تعیناتی کے درمیان جب پرجوش کانگریسیو ں سے رام لیلا میدان کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔لوک سبھا انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ ہم نے انڈیا اتحاد میں اپنی پوری کوشش کی ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بوتھ سطح پر کانگریس کارکنوں کی مضبوط ٹیم تیار کریں۔ ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس دہلی میں پوری طاقت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔کانگریس کارکنوں کی بڑی بھیڑ سے خوش ہوتے ہوئے اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ دہلی میں کانگریس تمام پارلیمانی حلقوں میں انتخابات کی بھرپور تیاری کر رہی ہے۔دیپک بابریا نے کہاکہ بی جے پی کی عوام مخالف پالیسی کے سبب عوام سخت پریشان ہیں اور اب بدلائو چاہتے ہیں ۔اجے ماکن نے کہاکہ کارکنا ن کے بڑی تعداد کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ دہلی سمیت پورے ملک میں کانگریس واپسی کی طرف گامزن ہے۔اہم شرکاء میں مریتا دھون، ابھیشیک دت، منگت رام سنگھل، ڈاکٹر نریندر ناتھ، راج کمار چوہان، پروفیسر کرن والیا، فرہاد سوری، چوہدری محمد علی ، متین احمد، حسن احمد، امریش سنگھ گوتم، بھیشم شرما، نصیب سنگھ، آصف محمد خان، ویر سنگھ دھینگان، مدیت اگروال، علی مہندی، جئے کشن ، سریندر کمار، راجیش للوٹھیا، ہری شنکر گپتا،انل بھردواج، کنور کرن سنگھ، وجے لوچاو، نیرج بسویا، کنول سنگھ یادو، درشنا رام کمار، نازیہ دانش، اریبہ خان، شگفتہ چودھری ، حاجی ظریف، سمیر احمد، سبیلہ بیگم، محترمہ نازیہ خاتون، عبدالواحد قریشی ، کے علاوہ کثیر تعداد میں کانگریس کارکنان موجو دتھے ۔

Related posts

:JAMIAT ULEMA E HINDجمعیت علماء ہند کے ہیڈ آفس دہلی میں دوروزہ ورکشاپ پروگرام کا انعقاد

Siyasi Manzar

پسماندہ طبقات کی ترقی کیلئے ذات پات کی مردم شماری کی ضرور ت ہے: ایس ڈی پی آئی

Siyasi Manzar

کشمیر کو حقیقی آزادی 370 کے خاتمے کے بعد ملی: جمال صدیقی

Siyasi Manzar

Leave a Comment