Siyasi Manzar
راجدھانی

دہلی میں لیفٹننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے آئی ای سی وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وکست بھارت سنکلپ یاترا شہری مہم کا آغاز
سنکلپ یاترا ہندوستان کی جامع ترقی کے رُخ پر ایک اہم اور بامعنی کوشش: لفٹننٹ گورنر

نئی دہلی 27 نومبر(ایس ایم نیوز)حکومت ہند کی طرف سے شروع کردہ مختلف فلاحی پروگراموں کی تکمیل کے لیے رسائی كکی سرگرمیوں کے ذریعے بیداری پیدا کرنے کی خاطر دہلی کے لیفننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے آج قومی راجدھانی میں وکست بھارت سنکلپ یاترا شہری آئی ای سی وینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ تقریب شمال مشرقی دہلی کے کھجوری چوک میں منعقد ہوئی۔
مہم کے ایک حصے کے طور پر 5 خصوصی طور پر تیار کردہ آئی ای سی(انفارمیشن، ایجوکیشن، کمیونیکیشن) وین دہلی کے 11 اضلاع میں سفر کریں گی جس میں 600 سے زیادہ مقامات كا احاطہ كرنا شامل ہے۔ شہری مہم کا مقصد مرکزی حکومت کی متعلقہ فلاحی اسکیموں جیسے پی ایم سواندھی، مُدرا لون، اسٹینڈ اپ انڈیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا، ڈیجیٹل ادائیگیوں کا انقلاب، پی ایم ای بس سیوا، آیوشمان بھارت، پی ایم آواس (شہری) پی ایم اجولا یوجنا اور دیگر کے بارے میں بیداری پھیلانا اور ان کی تکمیل ہے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں لیفٹننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا ملک بھر میں ہمہ جہت ترقی کو فروغ دیتے ہوئے ’’ترقی یافتہ ہندوستان‘‘ کے خواب کو پورا کرنے کے رُخ پر ایک بڑا قدم ہے۔ بہت سی فلاحی اسکیمیں، خاص طور پر جن كا تعلق صفائی، روزگار پیدا کرنے، آیوشمان بھارت، پی ایم آواس یوجنا، پی ایم غریب کلیان انا یوجنا سے ہے، حکومت ہند کی طرف سے عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت میں چلائی جا رہی ہیں۔ جناب سکسینہ نے کہا كہ سنکلپ یاترا کا مقصد ان اسکیموں کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو، خاص طور پر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والوں کو ان پروگراموں کے دائرے میں لانا ہے۔
آغاز كی تقریب کے دوران لیفٹننٹ گورنر نے تمام معززین اور موجود لوگوں سے وکست بھارت سنکلپ كا عہد بھی لیا۔ ڈی ڈی اے، بینکوں، یو آئی ڈی اے آئی، مرکزی پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت اور محکمہء ڈاک کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے جن میں حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کو اجاگر کیا گیا تھا۔

بر سر موقع خدمات پر مہم کے ایک حصے کے طور پر دہلی کے مختلف مقامات پر پی ایم سوانیدھی کیمپ، ہیلتھ کیمپ، آیوشمان کارڈ کیمپ، آدھار اپڈیٹیشن کیمپ، پی ایم اجولا کیمپ بھی شہری بلدیاتی اداروں اور ضلع انتظامیہ کے ذریعے مختلف مقامات پر لگاءے جاءیں گے۔ وین كے ذریعہ وہاں کا دورہ بھی کیا جائے گا۔دہلی سے ممبران پارلیمنٹ جناب ہرش وردھن، جناب منوج تیواری، جناب رمیش بدھوڑی، جناب پرویش صاحب سنگھ اور دیگر معززین موجود تھے۔
اسی طرح کی آئی ای سی وین کو ملک کے دیگر شہری مراکز سے بھی روانی كی گئی تھیں۔ اولین مرحلے میں شہری مہم پورے ہندوستان میں 10 لاکھ سے زیادہ شہروں کا احاطہ کرے گی۔

Related posts

Hasan Ahmad ex MLA Congress:برج وپوی وارڈ میں کانگریس کی اہم میٹنگ کا انعقاد

Siyasi Manzar

’’خلیج فارس ‘‘ کے قومی دن پر ایران کلچرہاؤس میں سمپوزیم

Siyasi Manzar

کشمیر کو حقیقی آزادی 370 کے خاتمے کے بعد ملی: جمال صدیقی

Siyasi Manzar

Leave a Comment