Siyasi Manzar
علاقائی خبریں

جویا روڈ پر ہوے ایک سڑک حادثے میں سابق ڈگری کالج کے پرنسپل اور ایک بائیک سوار کی موت

امروہہ (سالار غازی)ہفتےکی صبح جویا روڈ پر ہوے ایک سڑک حادثے میں سابق ڈگری کالج کے پرنسپل اور ایک بائیک سوار کی موت ہو گئی جبکہ تیسرا نوجوان بھی شدید مجروح ہو گیا جس کو پہلے مرادآباد اور بعد میں میرٹھ کے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے جانکاری کےمطابق تھانہ امروہہ دیہات کےتحت کرشن کنج کالونی میں رہنے والےسابق پرنسپل جے ایس ہندو ڈگری کالج ڈاکٹر ویرندربہادربرتریا معمول کے مطابق صبح تقریبن ساڑھے پانچ بجے سیر کے لیے جویا روڈ پرنکلے تھے صبح چھ بجے جب وہ جیون جیوتی ہسپتال کے سامنے پہنچے تب امروہہ کی جانب سے جویا جانے والی ایک تیز رفتار بائیک نے انہیں زوردار ٹکرمار دی جس سے وہ شدید مجروح ہو گئے جبکہ بائیک سوار اشرف علی اور حیدر علی ساکن محلہ احمد نگر کوتوالی امروہہ بھی اپنا توازن کھو بیٹھے اور برابر میں کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سےجا ٹکرا ئی ٹکر اتنی زبردست تھی کہ بائیک کے ٹکڑے ہو گے حادثے کی آواز سنکر آس پاس کے لوگ سڑک پر آ گئے موقعے پر پہنچی پولیس نے تینوں زخمیوں کو ضلع ہسپتال بھیجا جہاں ڈاکٹروں نے برتریا اور اشرف علی کو مردہ قرار دید یا جبکہ حیدرعلی کو پہلے مرادآباد بھیجا گیا جہاں سے میرٹھ ریفر کر دیا گیا جانکاری کےمطابق اشرف اور حیدر کی بھابی کی کسی ہسپتال میں زچگی کا آپریشن تھا جس کے لیے خون کی ضرورت تھی یہ دونوں خوں لینے بلڈ بینک جا رہے تھےکہ جلد بازی میں یا حادثہ ہو گیا یاد رہےکہ امروہہ اوراطراف میں سڑک حادثات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہےخاص طورپرتیزرفتاری ان حادثات کی وجہ بن رہی ہےخاص طورجویا روڈ کی لسہ روڈ نوگاواں سادات روڈ پرسڑک حادثات بڑھ رہے ہیں۔

Related posts

بی جے پی حکومت نے صوفیوں اور سنتوں کو عزت دینے کا کام کیا ہے: جمال صدیقی

Siyasi Manzar

شراوستی-بلرام پور کو آئین کے آرٹیکل 371 میں ترمیم کرکے خصوصی درجہ دیا جانا چاہئے:جاوید اشرف خان

Siyasi Manzar

مدرسہ امداد الغرباء بلوا روتہٹ نیپال کا جلسہ دستار بندی بحسن وخوبی اختتام پذیر

Siyasi Manzar

Leave a Comment